دہلی کے پرگتی میدان میں جاری عالمی کتاب میلہ میں سیئنر صحافی اور دوردرشن نیوز کے کنسلٹنگ ایڈیٹر ڈاکٹر ایم رحمت اللہ کی کتاب ’میڈیا اور جن سنچار‘ کا اجرا کیا گیا۔ نیشنل بک ٹرسٹ کی ڈائریکٹر پروفیسر ریتا چودھری کے ہاتھوں اجرا عمل میں آیا ۔ بھاونا پرکاشن سے شائع اس کتاب کو ریلیز کرتے ہوئے پروفیسر ریتا چودھری نے کہا کہ میڈیا پر اچھی کتابوں کی کافی ڈمانڈ ہے۔ امید ہے کہ ڈاکٹر رحمت اللہ کی یہ کتاب میڈیا کے اساتذہ اور طلبہ کے لئے مددگار ثابت ہو گی۔
اس موقع پر کتاب کے مصنف ڈاکٹر رحمت اللہ نے کہا کہ وہ آج ’عالمی یوم ہندی ‘ پر اپنی چوتھی اور ہندی میں لکھی اپنی پہلے کتاب قارئین کو وقف کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہےہیں۔ امید ہے کہ یہ کتاب صحافت سے وابستہ لوگوں کے لئے قیمتی ثابت ہوگی۔
اس موقع پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سماجیات کے پروفیسر آنند کمار، سینئر صحافی نویڈ شیوپتر، بجیندر، ڈاکٹر سویتا جھا، آشیش جھا، ڈاکٹر سواتی کماری، پبلیشر نیرج متل، ڈاکٹر سروج کماری، سدھانشو گپت، ڈاکٹر انوج، شاہد انور، عاطف رحمانی سمیت بڑی تعداد میں کتاب کے شوقین موجود تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔