உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ طیارہ اے این 32 کا ملبہ ملا ، سوار 13 افراد کی تلاش جاری

    ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ طیارہ اے این 32 کا ملبہ ملا ، سوار 13 افراد کی تلاش جاری

    ہندوستانی فضائیہ کے لاپتہ طیارہ اے این 32 کا ملبہ ملا ، سوار 13 افراد کی تلاش جاری

    آسام کے جورہاٹ ائیر بیس سے اروناچل پردیش کے مینچکا کیلئے اڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ آئی اے ایف اے این 32 کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے ۔

    • Share this:
      آسام کے جورہاٹ ائیر بیس سے اروناچل پردیش کے مینچکا کیلئے اڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ آئی اے ایف اے این 32 کا ملبہ ملنے کی خبر ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر سرچ ٹیم نے ہندوستانی فضائیہ کے اے این 32 کے ملبہ کو دیکھا ہے ۔ طیارہ میں سوار لوگوں کی فی الحال تلاش کی جارہی ہے۔

      طیارہ میں تقریبا 13 افراد سوار تھے ۔ اس طیارہ کا گراونڈ اسٹاف سے آخری مرتبہ تقریبا ایک بجے رابطہ ہوا تھا ۔ طیارہ نے جورہاٹ سے دوپہڑ 12:25 بجے اڑان بھری تھی ۔  ہندوستانی فضائیہ نے اے این 32 طیارہ کا پتہ لگانے کیلئے ایک سکھوئی 30 جنگی طیارہ اور سی 130 اسپیشل آپس طیاروں کو بھیجا تھا ۔

      اس سے پہلے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ میں نے لاپتہ طیارہ کے بارے میں ہندوستانی فضائیہ کے وائس چیف ائیر مارشل راکیش سنگھ بھدوریا سے بات کی ہے ۔ انہوں نے مجھے طیارہ کی تلاش کیلئے کی جارہی کوششوں کی جانکاری دی ہے ۔ میں سبھی لوگوں کے محفوظ ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔
      First published: