ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی حکومت ملک میں نفرت اور دشمنی کا ماحول پیدا کر رہی ہے: سیتا رام یچوری

سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ایک حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں ملک میں نفرت اور دشمنی کا ماحول پیدا کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 08, 2016 05:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی حکومت ملک میں نفرت اور دشمنی کا ماحول پیدا کر رہی ہے: سیتا رام یچوری
سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ایک حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں ملک میں نفرت اور دشمنی کا ماحول پیدا کیا ہے۔

نئی دہلی۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے نریندر مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ ملک میں نفرت اور دشمنی کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ایک حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں ملک میں نفرت اور دشمنی کا ماحول پیدا کیا ہے۔ یہ حکومت معاشرے میں تقسیم کے نظریے کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے اپنی بات کی حمایت میں دادری گاؤں، اداکار نوازالدين صدیقی کے رام لیلا تنازعہ، ڈانڈیا پروگرام میں زائرین پر گائے کا پیشاب چھڑکنے اور اتراکھنڈ میں ایک دلت کا گلا کاٹنے کے واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ مسائل ایک دوسرے سے مختلف نہیں ہیں اور یہ تمام سنگین معاملے ہیں۔


مسٹر یچوری نے کہا کہ یہ تمام واقعات نفرت اور دشمنی کے ماحول کا نتیجہ ہیں جو ایک حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں پیدا کئے ہیں اور یہ اس نظریے کے ساتھ چل رہی ہے جو سماج کو بانٹنے کو ہوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ہر واقعہ سے امن و قانون سے نمٹا جانا چاہئے اور تمام ہندوستانیوں کو نفرت اور دشمنی کی سیاست / نظریہ کو شکست دینا چاہئے۔

First published: Oct 08, 2016 05:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading