ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگیندر یادو نے سوراج انڈیا نام کی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا کیا اعلان

عام آدمی پارٹی (آپ)سے الگ ہوئے یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن گروپ نے سوراج انڈيا کےنام کی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا آج اعلان کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 02, 2016 07:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یوگیندر یادو نے سوراج انڈیا نام کی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا کیا اعلان
photo Getty images

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی (آپ)سے الگ ہوئے یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن گروپ نے سوراج انڈيا کےنام کی نئی سیاسی پارٹی بنانے کا آج اعلان کیا ہے۔ مسٹر یادو نے یہاں اس کا اعلان کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی پر جم کر حملہ کیا اور آئندہ سال ہونے والے دہلی میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا اعلان کیا۔ انهوں نے کہا کہ ملک کو ایک مضبوط سیاسی متبادل کی ضرورت ہے۔

آپ پر سختی سے حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پارٹی بیماری کو ٹھیک کرنے کے لئے سیاست میں آئی تھی آج وہ پارٹی خود سب سے بڑی بیماری کی شکار ہے۔ آپ نے ملک کے کروڑوں لوگوں کے اعتماد کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔

سیاست میں ایک نئے آپشن کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے۔ لیکن آج بھی ملک اور نوجوانوں میں جذبہ ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران بڑی تعداد میں نوجوان سوراج انڈیا سے جڑے ہوئے ہیں۔سوراج انڈیا کے قاعدے قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں معلومات کا حق ہوگا، اندرونی جمہوریت ہوگی اور مختلف رائے اور سمجھ رکھنے والوں کے خلاف بھی كاروائی نہیں کی جائے گی۔

سیاسی جماعتوں کو ٹکٹ تقسیم کرنے کی دکان بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے درمیان جاکر امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ ہمیں ٹکٹ تقسیم کرنے کی دوکان بند کرنی ہے اور دوسروں کی بھی بند کروانی ہے۔

First published: Oct 02, 2016 06:53 PM IST