உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوگی آدتیہ ناتھ کی اشتعال انگیزی،کہا، شاہ رخ اور حافظ سعید کی زبان ایک جیسی

    نئی دہلی۔ ملک میں بڑھتی عدم برداشت کے خلاف آواز اٹھا کرفلم اداکار شاہ رخ خان بی جے پی لیڈروں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔

    نئی دہلی۔ ملک میں بڑھتی عدم برداشت کے خلاف آواز اٹھا کرفلم اداکار شاہ رخ خان بی جے پی لیڈروں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔

    نئی دہلی۔ ملک میں بڑھتی عدم برداشت کے خلاف آواز اٹھا کرفلم اداکار شاہ رخ خان بی جے پی لیڈروں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ ملک میں بڑھتی عدم برداشت کے خلاف آواز اٹھا کرفلم اداکار شاہ رخ خان بی جے پی لیڈروں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ ایک کے بعد ایک بی جے پی لیڈر شاہ رخ خان پر حملہ بول رہے ہیں۔ اس میں تازہ نام بی جے پی کے ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ کا جڑ گیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے شاہ رخ خان کا موازنہ حافظ سعید سے کیا ہے۔


      گورکھپور سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ یوگی آدتیہ ناتھ نے شاہ رخ کا موازنہ حافظ سعید سے کرتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کی زبان اور شاہ رخ کی زبان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ماحول خراب کرنے کے لئے ایک سازش رچی جا رہی ہے جس میں شاہ رخ خان بھی شامل ہو گئے ہیں۔


      آدتیہ ناتھ نے شاہ رخ کو حافظ  کی دعوت پر بولتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ کو پاکستان چلے جانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ملک میں اکثریتی برادری نے شاہ رخ خان کی فلم کا بائیکاٹ کر دیا تو وہ سڑک پر آ جائیں گے۔


      بتا دیں کہ اس سے پہلے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے بھی شاہ رخ پر حملہ بولتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا، لیکن چوطرفہ حملے کے بعد انہوں نے اپنے ٹویٹ واپس لیتے ہوئے اس معاملے پر معافی بھی مانگ لی تھی۔

      First published: