وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ہنومان جی کو دلت ذات کا بتائے جانے کے بعد شروع ہوئی بیان بازی کا دورابھی بھی جاری ہے۔ اب اترپردیش حکومت کے کابینہ وزیراورسابق کرکٹرچیتن چوہان نے ہنومان جی کوکھلاڑی بتا دیا ہے۔ چیتن چوہان نے کہا "ہنومان جی کشتی لڑتے تھے، وہ کھلاڑی تھے، ان کی کوئی ذات نہیں تھی، وہ کھلاڑی تھےاورمیں بھی کھلاڑی ہوں"۔
چیتن چوہان نے امروہہ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ہنومان جی پریہ تبصرہ کیا۔ واضح رہے یہ پورا تنازعہ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان سے شروع ہوا تھا، جس میں انہوں نے ہنومان جی کو دلت بتایا تھا۔ وزیراعلیٰ نے کہا تھا "بجرنگ بلی ایک ایسے لوک دیوتا ہیں جو خود بنواسی ہیں، گربنواسی ہیں، دلت ہیں اورمحروم ہیں"۔
اس سے قبل بی جے پی ایم ایل سی بکل نواب ہنومان جی کومسلمان بتاچکے ہیں۔ نواب نے کہا "ہنومان جی مسلمان تھے، اس لئے مسلمانوں میں جونام رکھے جاتے ہیں۔ رحمان، رمضان، فرمان، ذیشان، قربان جتنے بھی نام رکھے جاتے ہیں وہ تقریباً تقریباً انہیں کے توسط سے رکھے جاتے ہیں"۔ بکل نواب نے کہا کہ تقریباً 100 نام ایسے ہیں، جو ہنومان پرہی مبنی ہیں۔ ہندوبھائی ہنومان نام رکھ لیں گے، لیکن سلطان نہیں ملے گا۔ ارمان، رحمان، رمضان نہیں رکھ سکتے"۔
اس درمیان دیوریا میں سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اورسابق ممبرپارلیمنٹ رما شنکرودیارتھی نے ہنومان جی کی ذات پرتبصرہ کرتے ہوئے گونڈ ذات کا بتا دیا۔ ساتھ ہی اس کا ویڈیو بناکرسابق ممبرپارلیمنٹ نے اپنے فیس بک پروائرل کردیا ہے۔ سابق ممبرپارلیمنٹ کے فیس بک پریہ بیان وائرل ہوتے ہی لوگوں کا تبصرہ بھی شروع ہوگیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔