ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگی حکومت نے شرائط کے ساتھ دی تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت، مدارس کے منتظمین اس وجہ سے ہیں پریشان

اترپردیش کی یوگی حکومت نے دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 19 اکتوبر سے 9ویں سے لے کر 12 ویں جماعت تک کلاس شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ایس او پی بھی جاری کر دی ہے، لیکن مدارس کے لئے علیحدہ سے کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی ہے۔

  • Share this:
یوگی حکومت نے شرائط کے ساتھ دی تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت، مدارس کے منتظمین اس وجہ سے ہیں پریشان
یوگی حکومت نے شرائط کے ساتھ دی تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت، مدارس کے منتظمین اس وجہ سے ہیں پریشان

لکھنو: اُترپردیش حکومت نے 19 اکتوبر سے اسکولوں میں 9ویں جماعت سے لے کر 12 ویں جماعت تک کی آف لائن کلاس شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ شرائط کے ساتھ شروع کی جانے والی ان کلاسیز کے لئے حکومت کی جانب سے ایس او پی جاری کر دی گئی ہے۔ تاہم مدارس کے لیے علیحدہ سے کوئی گائیڈ لائن جاری نہ کئے جانے سے آف لائن کلاسیز کے انعقاد کو لے کر مدرسہ منتظمین پس وپیش کے عالم میں ہیں اور سرکاری ہدایات کے ساتھ سخت شرائط کو آف لائن کلاس کی شروعات کے لئے مشکل عمل قرار دے رہے ہیں۔

دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یو پی حکومت نے 19 اکتوبر سے 9ویں سے لے کر 12 ویں جماعت کی آف لائن کلاس شروع کرنے کی اجازت  دے دی ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ایس او پی بھی جاری کر دی ہے، لیکن مدارس کے لئے علیحدہ سے کوئی گائیڈ لائن جاری نہیں کی ہے۔ وہیں متعلقہ محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ اسکول اور مدارس کے لئے ایک ہے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، جس پر مدرسہ منتظمین کو عمل کرنا ہے۔


وہیں دوسری جانب مدرسہ منتظمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے گائیڈ لائن ہندی اور انگریزی بورڈ کے اسکولوں کو دھیان میں رکھ کرجاری کی ہے جبکہ مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ تر طلبا وطالبات ہوسٹل میں ایک ساتھ رہ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں جس کے متعلق کوئی واضح گائیڈ لائن جاری نہیں کی گئی ہے۔ وہیں طلبا کے لیے اجازت نامے کی شرط پر عمل کرنا بھی نہ صرف مدارس بلکہ طالب علموں کے والدین کے لیے بھی مشکل عمل ہے۔ مدارس اسلامیہ اور بالخصوص یو پی مدرسہ بورڈ سے الحاق شدہ مدارس کے لیے نہ تو حکومت اور نہ ہی مدرسہ بورڈ کی جانب سے علاحدہ سے کوئی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ ایسے میں آف لائن کلاسیز کو شروع کرنا مدرسہ منتظمین کے لئے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 13, 2020 12:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading