ہوم » نیوز » امراوتی

آل انڈیا مسلم لیگ کا اترپردیش کی حکومت پر مسلمانوں کے ساتھ ناانصا فی کرنے کا الزام

لکھنؤ۔ آل انڈیا مسلم لیگ نے اتر پردیش کی حکومت پر مسلمانوں کے ساتھ نا انصا فی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Apr 29, 2017 06:54 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آل انڈیا مسلم لیگ کا اترپردیش کی حکومت پر مسلمانوں کے ساتھ ناانصا فی کرنے کا الزام
لکھنؤ۔ آل انڈیا مسلم لیگ نے اتر پردیش کی حکومت پر مسلمانوں کے ساتھ نا انصا فی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

لکھنؤ۔ آل انڈیا مسلم لیگ نے اتر پردیش کی حکومت پر مسلمانوں کے ساتھ نا انصا فی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ لیگ  کا ماننا ہے کہ کبھی  تین طلاق تو کبھی گئو کشی کو لے کر ایک مخصوص طبقے کی معیشت  کمزور کی جارہی ہے اور مذہب کی توہین بھی کی جارہی ہے ۔ دوسری جانب ہمارے آخری نبی کے جنم دن اورالوداع جمعۃ الوداع کی چھٹی ختم کرکے حکومت نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی دل آزاری پر آمادہ ہے ۔  مسلم لیگ نے حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ریاست گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔


اس ضمن میں  لیگ کی جانب سے ایک میمورنڈم بھی وزیر اعلیٰ کو ارسال کیا گیا ہے  جس میں فیصلے ہر نظر ثانی کی در خواست کی گئی ہے ۔  ساتھ ہی وزیراعلیٰ سےملاقات کا وقت بھی مانگا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کل پندرہ چھٹیاں منسوخ کی ہیں جن میں عید میلاد النبی، جمعۃ الوداع اور عرس غریب  کے نام سے معنون چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں جس سے مسلم طبقے میں تشویش پائی جارہی ہے ۔

First published: Apr 29, 2017 06:54 PM IST