ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگی حکومت کے وزراء اڑا رہے ہیں سماجی فاصلوں اور کوروناوائرس گائڈ لائن کی دھجیاں

یو پی میں کورنا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ریاستی سطح پر لوگوں سے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں لیکن دوسری جانب یوگی حکومت کے وزراء سماجی فاصلے اور کورونا گائڈ لائن کی دھجیاں اڑاتے نظر آ رہے ہیں

  • Share this:
یوگی حکومت کے وزراء اڑا رہے ہیں سماجی فاصلوں اور کوروناوائرس گائڈ لائن کی دھجیاں
یو پی میں کورنا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ریاستی سطح پر لوگوں سے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں لیکن دوسری جانب یوگی حکومت کے وزراء سماجی فاصلے اور کورونا گائڈ لائن کی دھجیاں اڑاتے نظر آ رہے ہیں

یو پی میں کورنا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ریاستی سطح پر لوگوں سے سماجی فاصلہ قائم  رکھنے کی اپیلیں  کی جا  رہی ہیں  لیکن دوسری جانب  یوگی حکومت کے وزراء سماجی فاصلے اور کورونا گائڈ لائن کی دھجیاں اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ الہ آباد بلدیہ کی مجلس عاملہ کے چناؤ  کے دوران  سماجی فاصلوں  سخت خلاف روزیاں سامنے آئی ہیں۔ حالت یہاں تک پہنچی کے ریاستی وزراء  بڑی تعداد  میں اپنے حامیوں کے ساتھ ووٹ ڈالنے  بلدیہ کے ہال میں پہنچ گئے ۔الہ آباد بلدیہ کی مجلس عاملہ کے چناؤ میں سماجی فاصلوں(social distancing)   اور کورونا کے خطرات سے بچنے کے لئے حکومت کی گایڈ لائن کی سخت خلاف ورزیاں  کی گئی  ہیں۔

ریاستی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ ، نند گوپال نندی اور پھولپور پارلیمانی حلقے کی ایم پی کیسری دیوی سمیت80 کا رپورٹروں نے مجلس عاملہ کے  ارکان کے  لئے چناؤ  میں  اپنا ووٹ ڈالا۔ چناؤ کے دوران بیشتر کارپوریٹروں نے چہرے پر ماسک نہیں پہنا تھا۔  یہی حال بلدیہ کے   پوریٹروں کا بھی  تھا۔ جن کار پوریٹروں اور بی جے پی  کارکنان نے   ماسک پہن رکھا تھا ، وہ بھی صرف رسم بنا رہے تھے  ۔یہاں تک ریاست کے سینئر وزیر سدھاررتھ ناتھ سنگھ نے بھی  ووٹ ڈال ڈالتے  وقت فوٹوں کھینچانے کے لئے اپنا ماسک ہٹا دیا۔ لیکن بعد  میں میڈیا  جب اس بارے میں  سوال کرنے کوشش کی تو سدھارتھ ناتھ خود میڈیا پر ہی بر ہم ہو گئے  سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ چناؤ کے دوران سماجی فاصلے کے اصول کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو صرف سمجھا سکتے ہیں لیکن کسی سے  گائڈ لائن  پر زبردستی عمل نہیں کرا سکتے۔

ایسا نہیں ہے کہ سماجی فاصلوں (social distancing) کے اصول کی خلاف وزری صرف وزراء اور ان کے حامیوں کے ہی کی ہو ۔مجلس عاملہ کے چناؤ کے دروان بلدیہ کی عمارت میں کارپریٹر گھوم گھوم کر کورونا سے بچنے کی گائڈ لائن کی جم کر دھجیاں اڑاتے رہے ۔دلچسپ بات یہ ہے   کہ بلدیہ کے کار پوریٹر کو رونا وائرس  بہت ہلکے میں لے رہے تھے ۔ جیسے کہ کورونا وائرس ان کے لئے کوئی خطرہ ہی نہ ہو۔شہر بلدیہ کی پہلی ذمہ داری ہے کہ  وہاں کے باشندوں حفظان صحت کو یقینی بنائے لیکن خود یہاں کے کار پوریٹروں نے کورونا کے خطرات سے بچنے کی گائڈ لائن کا جس طرح سے مذاق اڑایا ہے وہ عام لوگوں کے لئے کم خطرناک نہیں  ہے۔


الہ آباد بلدیہ کے مجلس عاملہ کے چناؤ  میں سماجی فاصلے کے اصولوں  اور گائڈ لائن کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ،وہ نہ صرف  نہایت سنگین  ہے  بلکہ عوام کو گمراہ کرنے والا بھی ہے۔

First published: Jun 13, 2020 07:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading