ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوگی حکومت کے افسر کا تغلقی فرمان ، مدارس انتظامیہ کو وزیر اعظم مودی کے پروگرام میں مسلم خواتین کو بھیجنے کا حکم

پروگرام سے متعلق ریاستی اقلیتی بہبود کے ضلع افسر نے ایک سرکلر جاری کیا ہے ، جس میں مدارس انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ مسلم خواتین کو لے کر آڈیٹوریم پہنچیں

  • Share this:
یوگی حکومت کے افسر کا تغلقی فرمان ، مدارس انتظامیہ کو وزیر اعظم مودی کے پروگرام میں مسلم خواتین کو بھیجنے کا حکم
وزیر اعظم نریندر مودی ۔ فائل فوٹو

وارانسی : وزیر اعظم نریندر مودی 22 ستمبر کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا ڈی ایل ڈبلیو میں واقع آڈیٹوریم میں اقلیتی خواتین کے ساتھ بھی ایک پروگرام ہوگا۔ اس پروگرام سے متعلق ریاستی اقلیتی بہبود کے ضلع افسر نے ایک سرکلر جاری کیا ہے ، جس میں مدارس انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ مسلم خواتین کو لے کر آڈیٹوریم پہنچیں ۔

سرکلر میں سبھی امداد یافتہ اور غیر امداد یافتہ مدارس سے یہ بات کہی گئی ہے ۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ 25 ، 25 خواتین کو لے کر آڈیٹوریم پہنچیں ۔ اس سلسلہ میں 18 ستمبر کو دفتر میں ایک میٹنگ بھی طلب کی گئی ہے، جس میں شرکت کیلئے انتظامیہ سے ایک ایک نمائندہ کو نامزد کرنے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔

ادھر مدارس انتظامیہ نے اس فرمان کی شدید مخالفت کی ہے ۔ مدرسہ ٹیچر ایسوسی ایشن نے فرمان کو غلط قرار دیا ہے اور اس کی مخالفت کی ہے۔


92405c46-20aa-4925-bc55-b677a8c7b352

First published: Sep 17, 2017 09:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading