اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اترپردیش : یو گی حکومت کا اب دینی مدارس کے ہرکلاس میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کا حکم

    یوگی حکومت کا امداد یافتہ دینی مدارس پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔ ریاست سے امداد یافتہ دینی مدارس کو ہرکلاس میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا زبانی حکم دیا گیا ہے۔

    یوگی حکومت کا امداد یافتہ دینی مدارس پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔ ریاست سے امداد یافتہ دینی مدارس کو ہرکلاس میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا زبانی حکم دیا گیا ہے۔

    یوگی حکومت کا امداد یافتہ دینی مدارس پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔ ریاست سے امداد یافتہ دینی مدارس کو ہرکلاس میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا زبانی حکم دیا گیا ہے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      الہ آباد : یوگی حکومت کا امداد یافتہ دینی مدارس پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ۔ ریاست سے امداد یافتہ دینی مدارس کو ہرکلاس میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کا زبانی حکم دیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ مدارس کو اپنے ہی اخراجات پر لگانے ہوں گے۔ دینی مدارس کا کہنا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے احکامات پرعمل کرنے کے پابند ہیں، لیکن دینی مدارس سے ضابطہ کے خلاف باتیں منوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔
      یو پی میں حکومت سے امداد یافتہ دینی مدارس کی تعداد پانچ سو سے زیادہ ہے۔ امداد یافتہ دینی مدارس کے اساتذہ کو تنخواہ دینے کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے ۔ ضابطہ کے مطابق دینی مدارس میں حکومت سے تسلیم شدہ نصاب کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے، لیکن یوگی حکومت کے آنے کے بعد سے دینی مدارس پر روز نئے نئے ضابطے نافذ کئے جا رہے ہیں ۔
      تازہ حکم میں دینی مدارس کو اپنے ہرکلاس روم میں سی سی ٹی وی کیمرے اپنے خرچ پر لگانے ہوں گے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اس طرح کے حکم زبانی طور سے دیئے جا رہے ہیں ۔ مدارس کے ذمہ داران حکومت کے اس رویئے سے سخت حیران ہیں  ۔
      دینی مداس کے ذمہ داران حکومت کے تازہ فیصلوں کو ضابطے کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ امداد یافتہ دینی مدارس کو اندرونی خود مختاری دی گئی ہے ۔ مدارس کا کہنا ہے کہ وہ اپنےا دارے میں سی ٹی وی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے تیار ہیں ، لیکن اخراجات کا بوچھ دینی مدارس پر نہیں ڈالا جا نا چا ہئے ۔
      مدارس کا کہنا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے ضابطوں کی پابندی کریں گے ، لیکن ساتھ ہی ان کا سوال ہے کہ اس طرح کی شرطیں صرف دینی مدارس کے لئے ہی کیوں ہیں؟ دینی مدارس کی طرح ہی ریاست میں ’’ سنسکرت پاٹھ شالائیں ‘‘ بھی حکومت کی مالی امداد سے چلائی جا رہی ہیں ، لیکن سنسکرت پاٹھ شالاؤں میں اس طرح کی کوئی شرط نہیں لگائی گئی ہے ۔
      First published: