رام مندر تعمیر پر چل رہے تنازعہ کے درمیان بی جے پی کے کوآپریٹیو وزیر مکٹ بہاری ورما کا ایک بڑا بیان آیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں وزیر مکٹ بہاری ورما نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بھی ہمارا ہے اور عدلیہ بھی۔ رام مندر بن کر رہے گا۔
واضح رہے کہ کابینی وزیر مکٹ بہاری ورما بہرائچ کے قیصر گنج سے بی جے پی کے ممبراسمبلی ہیں۔ میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی مندر کے مدعے پر نہیں، ترقی کے مدعے پر اقتدار میں آئی ہے۔ مندر ان کے لئے لائق احترام ہے۔ مندر بنے گا کیونکہ سپریم کورٹ بھی ہمارا ہے، ایگزیکٹیو اور مقننہ بھی ہماری ہے اور ملک بھی ہمارا ہے۔ اس بیان پر بی جے پی لیڈر انل سنگھ نے سی این این- نیوز 18 کو بتایا ’’سپریم کورٹ آزاد ہے۔ ایسا نہیں کہہ سکتے کہ سپریم کورٹ کسی کے دباو میں ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’رام مندر کا معاملہ عدالت میں ہے، سپریم کورٹ کسی تنظیم یا سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا ہے‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔