اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جناح کی تصویرپر ہنگامہ کے دوران یوگی کے وزیر نے کہا "اس ملک میں ان کا بھی تعاون تھا"۔

    اے ایم یو کے طلبہ یونین ہال میں  محمد علی جناح کی تصویر کو لے کر ہورہی ہنگامہ آرائی کے دوران یوگی حکومت کے وزیر سوامی پرساد موریہ نے کہا ہے کہ ملک کی تقسیم سے قبل اس ملک کی تعمیر میں ان کا تعاون رہا ہے۔

    اے ایم یو کے طلبہ یونین ہال میں محمد علی جناح کی تصویر کو لے کر ہورہی ہنگامہ آرائی کے دوران یوگی حکومت کے وزیر سوامی پرساد موریہ نے کہا ہے کہ ملک کی تقسیم سے قبل اس ملک کی تعمیر میں ان کا تعاون رہا ہے۔

    اے ایم یو کے طلبہ یونین ہال میں محمد علی جناح کی تصویر کو لے کر ہورہی ہنگامہ آرائی کے دوران یوگی حکومت کے وزیر سوامی پرساد موریہ نے کہا ہے کہ ملک کی تقسیم سے قبل اس ملک کی تعمیر میں ان کا تعاون رہا ہے۔

    • Share this:
      علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ یونین دفتر میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویر کو لے کر ہورہی ہنگامہ آرائی تھمنے کانام نہیں لے رہا ہے۔ بی جے پی پارلیمنٹ کے وائس چانسلر کو خط لکھنے، اس کے بعد کانگریس کے لیڈر راشد علوی کے ذریعہ بھی اس تصویر کی مخالفت کرنے کے بعد یوگی حکومت کے وزیر سوامی پرساد موریہ کا بیان سامنے آیا ہے۔

      سوامی پرساد موریہ نے جن عظیم شخصیات کا تعاون اس قوم کی تعمیر میں رہا ہے، اگر ان پر کوئی انگلی اٹھتا ہےتو یہ گھٹیا بات ہے۔ ملک کی تقسیم سے پہلے جناح کا تعاون بھی اس ملک میں تھا۔

      سوامی پرساد موریہ نے ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ اس طرح کے بکواس بیان، چاہے ان کی پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ، ممبراسمبلی دیں یا پھر دوسری پارٹیوں کے لوگ، ان کی جمہوریت میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔

      دراصل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبہ یونین دفتر پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تصویر سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ اس معاملے میں بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ستیش گوتم نے اے اےیم یو وائس چانسلر کو خط لکھ کر جناح کی تصویر کے بارے میں اطلاع مانگی ہے۔

      ممبرپارلیمنٹ نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو خط لکھ کر پوچھا ہے۔ حالانکہ جناح کی تصویر یونین دفتر کے اوپری ہال میں لگی ہوئی ہے۔ جناح ملک کی تقسیم سے قبل 1938 میں اے ایم یو آئے تھے، تبھی انہیں یونین کی رکنیت دی گئی تھی۔ یونین نے سب سے پہلے 1920 میں گاندھی جی کو اعزازی رکنیت دی تھی۔

      https://twitter.com/ANINewsUP/status/991297972393664513

      طلبہ یونین کے صدر مشکور احمد نے بتایا کہ جناح کو تقسیم ہند سے قبل یونین کی رکنیت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ کو حفاظت سے رکھتے ہیں۔ آرایس ایس کی طرح چھیڑ چھاڑ نہیں کرتے۔ مشکور نے بتایا کہ اب تک ملک اور بیرون ملک کے تقریباً 100 لوگوں کو طلبہ یونین کی تاعمر رکنیت فراہم کی جاچکی ہے۔ ان سبھی کی تصاویر یونین ہال میں لگی ہوئی ہے، ان میں جناح کی بھی  تصویر ہے۔

      دوسری جانب محمد علی جناح کی تصویر پر جاری تنازعہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔ سابق راجیہ سبھا ممبرپارلیمنٹ اور کانگریس کے سینئر لیڈر راشد علوی نے بھی اے ایم یو سے جناح کی تصویر ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اب تک تصویر ہٹالینی چاہئے تھی، لیکن انہوں نے جناح کی تصویر کیوں نہیں ہٹائی۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ جسونت سنگھ نے کتاب لکھی کہ وہ عظیم لیڈر تھے، اس جواب تو بی جے پی کو دینا چاہئے۔

       
      First published: