راجدھانی میں ٹکٹ کنفرم نہیں ہوا ، تو ایئر انڈیا میں ملے گا ٹکٹ
نئی دہلی : ایئر انڈیا جلد ہی راجدھانی ٹرینوں کے ان مسافروں کی مدد کے لئے آگے آئے گا، جن کا ٹکٹ کنفرم نہیں ہوسکا ہے۔ ایسے مسافروں کو تھوڑا مزید پیسہ خرچ کر کے ایئر انڈیا میں سفر کرنے کا متبادل فراہم کرایا جائے گا۔

ایئر انڈیا کے سربراہ اشونی لوهاني نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر انڈیا اور آئی آر سی ٹی سی میں اس بابت معاہدہ پہلے ہی ہو چکا ہے اور مذکورہ نظام کے چند ہفتوں میں نافذ ہونے کا امکان ہے۔ مجوزہ نظام کے تحت راجدھانی ٹرینوں کے ہر زمرہ کے ان مسافروں کے پاس ایئر انڈیا سے سفر کرنے کا متبادل ہوگا ، جن کا ٹکٹ کنفرم نہیں ہوسکا ہے۔
تاہم یہ اس بات پر انحصار کرے گا کہ ان کے روٹ پر ایئر انڈیا کی سروس ہے یا نہیں۔ اس طرح کے مسافروں کو آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے ہی ایئر انڈیا کے ٹکٹ کی پیشکش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ نظام کی تفصیلات تیار کی جارہی ہیں اور کچھ ہی ہفتوں میں نافذ کیا جاسکتا ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔