یکم اپریل تک نہیں کیا یہ کام تو بیکار ہو جائے گا آپ کا پین کارڈ!۔
اگر آپ نے مقررہ وقت کے اندر پین کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا تو انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 139 اے اے کے تحت پین انویلڈ سمجھا جائے گا
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 29, 2019 05:33 PM IST

اگر آپ نے مقررہ وقت کے اندر پین کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا تو انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 139 اے اے کے تحت پین انویلڈ سمجھا جائے گا
اگر ابھی تک آپ نے اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک نہیں کیا ہے تو آپ کو کافی دشواری ہو سکتی ہے۔ انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 139 اے اے کے تحت آپ کا پین انویلڈ سمجھا جائے گا۔ سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس نے پین کو آدھار سے لنک کرنے کی مدت بڑھا کر اسے 31 مارچ 2019 کر دیا ہے۔
انویلڈ ہو جائے گا آپ کا پین – آدھار کارڈ کو لنک کرنے کی آخری تاریخ پہلے 30 جون، 2018 مقرر کی گئی تھی جسے بڑھا کر اب 31 مارچ، 2019 کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ نے مقررہ وقت کے اندر پین کو آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیا تو انکم ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 139 اے اے کے تحت پین انویلڈ سمجھا جائے گا۔
نہیں جوڑنے پر ہوں گی یہ پریشانیاں - ماہرین بتاتے ہیں کہ اب آپ آن لائن آئی ٹی آر فائل نہیں کر پائیں گے۔ آپ کا ٹیکس ریفنڈ پھنس سکتا ہے۔ ساتھ ہی پین کارڈ انویلڈ ہو جائے گا۔