عجیب و غریب! دلہن کے لباس میں عاشق معشوقہ سے پہنچا ملنے ، گھر والوں کو ہوا شک تو پھر ہوا یہ۔۔۔۔
ایک شخص خاتون کے حلیے مین ایک کار میں گھس گیا۔ شخص کے ذریعے خواتین کی طرح پورے میک اپ اور دلہن کے لباس میں مکمل حلیہ اختیا رکیا تھا۔ اس نے لہنگا پہ کر نقلی بال لگائے تھے۔
ایک شخص خاتون کے حلیے مین ایک کار میں گھس گیا۔ شخص کے ذریعے خواتین کی طرح پورے میک اپ اور دلہن کے لباس میں مکمل حلیہ اختیا رکیا تھا۔ اس نے لہنگا پہ کر نقلی بال لگائے تھے۔
بھدوہی جن پد میں ایک عجیب و غریب معاملے سامنے آیا ہے جہا ایک شخص خاتون کے حلیے مین ایک کار میں گھس گیا۔ شخص کے ذریعے خواتین کی طرح پورے میک اپ اور دلہن کے لباس میں مکمل حلیہ اختیا رکیا تھا۔ اس نے لہنگا پہ کر نقلی بال لگائے تھے۔ گھر میں موجود خواتین کے درمیان شخص پر جب گھر والوں کو شک ہوا تب اس کو پکڑا گیا۔ حالانکہ پولیس کو اطلاع دینے کے پہلے ہی وہ لوگوں چکما دیکر بائیک سواروں کے ساتھ بھاگ گیا۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ گوپی گنج کوتوالی علاقے کے قصبے کا ہے جہاں ایک گھر میں کچھ دن پہلے شادی تقریب ختم ہوئی۔ اس گھر میں کئی خواتین موجود تھیں۔ انہیں خواتین کے درمیان میں جاکر یہ شخص حلیہ بدل کر بیٹھ گیا۔ جب گھر کے لوگوں کو خاتون پہچان میں نہیں آئی تب لوگوں کو شک ہوا۔ کسی نے پیچھے سے اس کے سر پر ہاتھ رکھا تو اس کے نقلی بال نکل کے باہر آگئے۔ اس کے بعد تقریبا آدھا گھنٹے تک ہنگامہ ہوتا رہا۔ پکڑے جانے کے بعد بھی شخص خواتین کی آواز نکال کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتا رہا۔ مقامی لوگ پولیس کو اطلاع دینے ہی والے تھے کہ تبھی بائیک سے دو شخص پہنچے اور دوڑ کر بائیک بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ شخص کا اس طرھ سے خاتون کے حلیے اور دلہن کے لباس میں گھر میں گھسنا پورے شہر میں چرچا کا موضوع بنا ہوا ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ شخص کا ایسا حلیہ بدل کر آنے کا کیا مقصد تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ویڈیو۔۔
شخص کا ویڈیو صبح سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں شخص سے لوگ اس کو گھونگھٹ ہٹانے اور پہچان بتانے کیلئے کہہ رہے ہیں۔ حالانکہ وہاں پر موجود لوگوں نے اس کا گھونگھٹ زبردتی ہٹا دہا۔ شخص لوگوں سے بار۔بار کہتا رہا کہ اسے جانے دیا جائے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔