ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

میرٹھ : گوڈسے واد کو فروغ دینے کے مقصد سے یو ٹیوب چینل کی شروعات

گاندھی واد کے خلاف اب گوڈسے واد کو فروغ دینے کی کچھ لوگ کوشش کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں ہندو مہاسبھا نے میرٹھ میں گوڈسے کے نام سے ایک یو ٹیوب چینل لانچ کیا ہے ۔

  • Share this:
میرٹھ : گوڈسے واد کو فروغ دینے کے مقصد سے یو ٹیوب چینل کی شروعات
میرٹھ : گوڈسے واد کو فروغ دینے کے مقصد سے یو ٹیوب چینل کی شروعات

ہندوستان کی تاریخ میں جنگ آزادی تحریک کی داستان اور آپسی بھائی چارے کی بنیاد کو مضبوط کرنے میں مہاتما گاندھی کی قربانیاں تاریخ کے صفحات میں سنہرے حروف سے درج ہیں لیکن گاندھی واد کے خلاف اب گوڈسے واد کو  فروغ دینے کی کچھ لوگ کوشش کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں ہندو مہاسبھا نے میرٹھ میں گوڈسے کے نام سے ایک یو ٹیوب چینل لانچ کیا ہے ۔


وہیں ہندو مہا سبھا کی ان کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی اور ملی شخصیات نے گوڈسے واد کو پھیلانے کے لئے  کیے جا رہے پروپیگنڈا پر پابندی لگانے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ گوڈسے کو ماننے والوں کی دلیل یہ ہے کہ گاندھی کو قتل کرکے ناتھورام گوڈسے نے کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ ملک تقسیم میں گاندھی کے کردار اور ہندوستان کو ہوئے نقصان کا بدلہ لیا ہے ۔


گوڈسے کو ماننے والے گاندھی سے اس وجہ سے نفرت کرتے ہیں کہ ملک کی تقسیم کے دوران ہندوں کے قتل کی واحد وجہ گاندھی تھے ، جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ گاندھی ملک کی تقسیم کے لیے کبھی تیار نہیں تھے لیکن اس وقت کے حالات میں اسکے بغیر کوئی حل بھی نظر نہیں آ رہا تھا ۔


جانکاروں کے مطابق برطانوی حکومت نے ہندو اور مسلم دونوں کو اس مقام پر لا کر کھڑا کر دیا تھا ، جہاں سے تقسیم کے بغیر آزادی کا کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آ رہا تھا ، لیکن گوڈسے جیسے لوگوں نے اس کے لیے گاندھی کو نشانہ بنایا ۔ گاندھی پر مسلمانوں کا حمایت کرنے کا بھی الزام لگایا گیا اور گاندھی کے قتل کی ایک بڑی وجہ یہ بھی رہی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 04, 2020 09:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading