ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آسٹریلیا کے دورے کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، ٹی -20 ٹیم میں یوراج اور نہرا کی واپسی

چنئی : زبردست فارم میں چل رہے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کا فائدہ ہندستانی ون ڈے ٹیم میں واپسی کے طور پرملا، جبکہ آئی پی ایل کے نویں سیزن کے لئے 12.5 کروڑ میں راج کوٹ ٹیم میں خریدے گئے طوفانی بلے باز سریش رینا کی ون ڈے ٹیم سے چھٹی ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 19, 2015 09:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آسٹریلیا کے دورے کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، ٹی -20 ٹیم میں یوراج اور نہرا کی واپسی
چنئی : زبردست فارم میں چل رہے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کا فائدہ ہندستانی ون ڈے ٹیم میں واپسی کے طور پرملا، جبکہ آئی پی ایل کے نویں سیزن کے لئے 12.5 کروڑ میں راج کوٹ ٹیم میں خریدے گئے طوفانی بلے باز سریش رینا کی ون ڈے ٹیم سے چھٹی ہو گئی۔

نئی دہلی:قومی سلیکٹرز نے حیران کن فیصلے لیتے ہوئے محمد سمیع کی واپسی کے ساتھ ہندستانی کرکٹ کے تین پرانے جانبازوں آل راؤنڈر یوراج سنگھ، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اشیش نہرا اور آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو اگلے سال کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے پیش نظر ٹیم انڈیا کے جنوری میں آسٹریلیا کے دورے کے لئے ہندستانی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل کر لیا۔


ہندستان کو آسٹریلیا کے دورے میں جنوری میں پانچ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 کھیلنے ہیں۔ سلیکٹرز کا بنیادی مقصد ٹوئنٹی 20 ٹیم پر رہا کیونکہ ہندستان کو آسٹریلیا کے دورے کے بعد ایشیا کپ میں کھیلنا ہے اور پھر ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے۔ایشیا کپ بھی ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں ہی ہونا ہے۔


سندیپ پاٹل کی قیادت میں بی سی سی آئی کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے ہفتہ کو تقریبا دو گھنٹے تک میٹنگ کے بعد ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز کے لئے 15۔15 رکنی ٹیم کو منتخب کیا۔ٹوئنٹی 20 ٹیم میں سلیکٹرز نے حیرت انگیز طور پر نئے کھلاڑیوں کے بجائے تجربہ کار کھلاڑیوں پر زیادہ بھروسہ کیا۔صرف ہردک پانڈیا ٹوئنٹی 20 ٹیم میں ایک نیا چہرہ ہیں۔بڑودہ کے اس 22 سالہ آل راؤنڈر نے ممبئی انڈینس کے ساتھ آئی پی ایل میں شرکت کی ہے۔


ون ڈے ٹیم میں آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ، فاسٹ بولر ایشانت شرما اور محمد سمیع کی واپسی ہوئی ہے۔پنجاب کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر بریندر شرن کا انتخاب بھی حیران کن ہے۔تاہم انہوں نے اس سیزن میں وجے ہزارے ٹرافی میچوں میں بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


بلے باز امباتی رائیڈو، آل راؤنڈر اسٹورٹ بنی اور لیگ اسپنر امت مشرا کو دونوں ہی ٹیموں میں جگہ نہیں ملی۔فاسٹ بولر محمد سمیع اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی دونوں ٹیموں میں واپسی ہو گئی۔رینا کو جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں خراب کارکردگی کا خمیازہ اٹھانا پڑا۔رینا کو آئی پی ایل کے نویں سیزن کے لئے راجکوٹ ٹیم نے 12.5 کروڑ روپے میں حال ہی میں خریدا تھا۔


جڈیجہ کو رنجی ٹرافی میں ان کی بہترین کارکردگی اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کرشمائی کارکردگی کا پورا فائدہ ملا۔جڈیجہ کی واپسی کو طے ہی مانا جا رہا تھا اور سلیکٹرز نے اس پر اپنی مہر لگا دی۔سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں خود کپتان مہندر سنگھ دھونی بھی موجود تھے۔


یوراج سنگھ وجے ہزارے ٹرافی میں اپنے طوفانی کارکردگی سے سلیکٹرز کا اعتماد جیتنے میں کامیاب رہے۔یوراج نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک پانچ میچوں میں 85.25 کی اوسط سے اور 103.64 کے اسٹرائک ریٹ سے 341 رن بنائے اور اپنے طور پر پنجاب کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔


وجے ہزارے ٹرافی میں 34 سالہ یوراج سنگھ نے پانچ میچوں میں 85.25 کی اوسط سے اور 103.64 کے اسٹرائک ریٹ سے 341 رن بنائے اور اپنے بل پر پنجاب کو کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا۔یوراج نے ہندستانی ٹیم کی جانب سے آخری مقابلہ عالمی ٹوئنٹی 20 فائنل میں سری لنکا کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلا تھا۔


نہرا کی واپسی بھی حیرت کا سبب رہی۔نہرا نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 2011 میں کھیلا تھا ، لیکن ٹوئنٹی 20 کے چھوٹے فارمیٹ میں، خاص طور پر آئی پی ایل 8 میں، ان کی بہتر کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے دہلی کے بائیں ہاتھ کے اس تیز گیند باز پر انحصار کیا۔


اپنے گھٹنے کی چوٹ پر قابو پانے کے بعد فاسٹ بولر محمد سمیع کی ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 دونوں ٹیموں میں واپسی ہو گئی ہے۔ سمیع کو یہ چوٹ دسمبر 2014 میں آسٹریلوی دورے میں لگی تھی۔وہ آخری بار اس سال آسٹریلیا میں ہوئے ورلڈ کپ میں کھیلے تھے۔تیز گیند باز ایشانت شرما کی بھی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ہندستانی ٹیم میں آسٹریلیا کے لیے منیش پانڈے، بریندر شرن اور ہردک پانڈیا کے طور پر تین نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں۔


ون ڈے ٹیم میں رکھے گئے منیش پانڈے نے اب تک صرف ایک میچ کھیلا ہے جبکہ گركيرت سنگھ مان ہندستانی ٹیم کا حصہ ہونے کے باوجود آخری الیون میں جگہ نہیں بنا پائے تھے۔تیز گیند باز رشی دھون نے اب تک ہندستانی ٹیم کی طرف سے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔


ون ڈے ٹیم میں بلے بازی کا دارومدار شکھر دھون، روہت شرما، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، منیش پانڈے اور رویندر جڈیجہ پر رہے گا جبکہ تیز گیند بازی کے لیے ایشانت شرما، محمد سمیع، امیش یادو، رشی دھون اور بریندر شرن کے درمیان مقابلہ رہے گا۔ٹیم میں اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون کے رہتے دوسرے آف اسپنر گركيرت سنگھ مان کو موقع ملنے کی کم ہی امید تھی ۔اسپن کے سیکشن میں رویندر جڈیجہ اور پٹیل کے طور پر دو لیفٹ آرم اسپنر ہیں۔


ٹوئنٹی 20 ٹیم منتخب زیادہ چونکانے والی ہے جس میں یوراج اور نہرا کی واپسی سب سے زیادہ حیرت انگیز رہی۔یوراج کی واپسی تو تقریبا طے مانی جا رہی تھی لیکن نہرا کے انتخاب نے کئی قیاس کو جھٹلا دیا۔


ہندستان کو آسٹریلیا کے دورے میں پہلا ون ڈے 22 جنوری کو پرتھ میں کھیلنا ہے۔دوسرا ون ڈے 15 جنوری کو برسبین، تیسرا ون ڈے 17 جنوری کو میلبورن، چوتھا ون ڈے 20 جنوری کو کینبرا اور پانچواں ون ڈے 23 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔تین ٹوئنٹی 20 میچ 26، 29 اور 31 جنوری کو بالترتیب ایڈیلیڈ، میلبورن اور سڈنی میں ہوں گے۔


ونڈے


شکھر دھون، روہت شرما، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، منیش پانڈے، مہندر سنگھ دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، محمد سمیع، اکشر پٹیل، ایشانت شرما، امیش یادو، گركيرت سنگھ مان، رشی دھون اور بریندر شرن ۔


ٹوئنٹی 20


شکھر دھون، روہت شرما، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، یوراج سنگھ، مہندر سنگھ دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، سریش رینا، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ، محمد سمیع، ہربھجن سنگھ، امیش یادو، ہردک پانڈیا، بھونیشور کمار اور اشیش نہرا۔

First published: Dec 19, 2015 07:44 PM IST