ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بی جے پی کیلئے پولرائزیشن کی کوشش کر رہے ہیں شری شری : ظفر یاب جیلانی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور بابری ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفر یاب جیلانی نے جمعرات کو آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر پر بڑا حملہ کیا ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
لوک سبھا ضمنی انتخابات میں بی جے پی کیلئے پولرائزیشن کی کوشش کر رہے ہیں شری شری : ظفر یاب جیلانی
ظفر یاب جیلانی ۔ فائل فوٹو

لکھنو : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری اور بابری ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفر یاب جیلانی نے جمعرات کو آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر پر بڑا حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شری شری روی شنکر صرف لوک سبھا ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو فائدہ پہنچنا چاہتے ہیں ، اس لئے اجودھیا معاملہ پر صلح کی کوششیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روی شنکر کی پوری کوشش پولرائزیشن کرنے کی ہے ، لیکن مسلمان ان کی باتوں میں نہیں آنے والے ہیں۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے الگ ہوئے سلمان ندوی کے تعلق سے ظفریاب جیلانی نے کہا کہ ان کے بنائے بورڈ کا بابری مسجد سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔ شری شری روی شنکر کیلئے جیلانی نے کہا کہ وہ صرف ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے کوشش کررہے ہیں ، ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے کمزور پڑنے کی وجہ سے شری شری روی شنکر پولرائزیشن کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شری شری کی سیاسی کوششوں کا مسلمانوں پر کوئی اثر نہیں ہونے والاہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اجودھیا معاملہ کا حل باہمی بات چیت سے نکالنے کی کوشش کے پیش نظر آرٹ آف لیونگ کے رہنما شری شری روی شنکر نے مسلم پرسنل لا بورڈ سے نکالے جا چکے مولانا سلمان ندوی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد شری شری روی شنکر نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت میں معاملہ ہے، اس کا حل تبھی نکل سکتا ہے جب دونوں فریق ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کریں۔ مولانا کے ساتھ ملاقات اس مہم کا حصہ ہے۔

First published: Mar 01, 2018 07:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading