ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مساجد کے خلاف بیان نہیں دے سکتے وسیم رضوی ، پولیس میں درج کرائیں گے شکایت : ظفریاب جیلانی

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے جمعرات کو کہا کہ شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی مساجد کے خلاف بیان نہیں دے سکتے ہیں ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مساجد کے خلاف بیان نہیں دے سکتے وسیم رضوی ، پولیس میں درج کرائیں گے شکایت : ظفریاب جیلانی
شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی۔ فائل فوٹو : پی ٹی آئی

لکھنو : بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے جمعرات کو کہا کہ شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی مساجد کے خلاف بیان نہیں دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسجدوں کو ہندوں کو واپس سوپنے کیلئے لکھے گئے خط پر میں قانونی کارروائی کروں گا ۔ خط ملتے ہی وسیم رضوی کے خلاف پولیس میں شکایت کروں گا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وسیم رضوی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر کو مندروں کو توڑ کر بنائی گئی تمام مسجدیں ہندو وں کو واپس کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔ پرسنل لا بورڈ کے صدر کو لکھے ایک خط میں رضوی نے کہا تھا کہ آپ بھی واقف ہیں کہ مغل بادشاہوں نے اور ان سے پہلے ہندستان آئے سلطانوں نے ملک کو لوٹا۔ یہاں حکومت کی تمام مندرو ں کو توڑا ۔ کچھ مندروں کو توڑ کر وہاں مسجدیں بھی بنوا دیں۔

علاوہ ازیں ظفریاب جیلانی نے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے الگ ہوئے مولانا سلمان ندوی کے تعلق سے کہا کہ ان کے بنائے بورڈ کا بابری مسجد سے کوئی واسطہ نہیں ہے ۔ شری شری روی شنکر کیلئے جیلانی نے کہا کہ وہ صرف ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے کوشش کررہے ہیں ، ضمنی انتخابات میں بی جے پی کے کمزور پڑنے کی وجہ سے شری شری روی شنکر پولرائزیشن کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شری شری کی سیاسی کوششوں کا مسلمانوں پر کوئی اثر نہیں ہونے والاہے۔

First published: Mar 01, 2018 07:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading