ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق کونسلر ذاکر خان بنے دہلی اقلیتی کمیشن کے نئے چیئرمین ، کنول جیت سنگھ اور نینسی برلو ممبر نامزد

گزشتہ تین سالوں میں دہلی اقلیتی کمیشن اپنی کارروائی ، تحقیقاتی رپورٹ، نوٹس ، قبرستانوں کے سروے ، دہلی میں غیر قانونی طور پر پر بنائی گئی مذہبی عمارتوں پر رپورٹ اور سب سے زیادہ بڑھ کر شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد کے سلسلے میں جانچ رپورٹ کو لے کر سرخیوں میں رہا۔

  • Share this:
سابق کونسلر ذاکر خان بنے دہلی اقلیتی کمیشن کے نئے چیئرمین ، کنول جیت سنگھ اور نینسی برلو ممبر نامزد
سابق کونسلر ذاکر خان بنے دہلی اقلیتی کمیشن کے نئے چیئرمین ، کنول جیت سنگھ اور نینسی برلو ممبر نامزد

دہلی میں کانگریس پارٹی کی سرکار میں کونسلر رہے  ذاکر خان  کو دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ 24 اگست کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں سکھ طبقے کے نمائندے کے طور  پر کنول جیت سنگھ  اور عیسائی نمائندے کے طور پر نینسی برلو کو کمیشن کے ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کے طور  پر 26 اگست کو ذاکر خان چارج سنبھال سکتے ہیں ۔


خیال رہے کہ پچھلے تین سالوں میں دہلی اقلیتی کمیشن اپنی کارروائی ، تحقیقاتی رپورٹ، نوٹس ، قبرستانوں کے سروے ، دہلی میں غیر قانونی طور پر پر بنائی گئی مذہبی عمارتوں پر رپورٹ اور سب سے زیادہ بڑھ کر شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فساد کے سلسلے میں جانچ رپورٹ کو لے کر سرخیوں میں رہا۔  گزشتہ مہینے 25 جولائی کو کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان  کی مدت کار مکمل ہو گئی تھی ۔



سال 1998 میں  گریجویشن کی ڈگری دہلی یونیورسٹی سے حاصل کرنے والے ذاکرخان کانگریس کے لیڈر تھے ۔ انہوں نے کئی مرتبہ دہلی اسمبلی انتخابات میں بھی قسمت آزمائی ۔ سال 2017 میں کانگریس پارٹی کی طرف سے سے ان کا ٹکٹ کاٹے جانے کے بعد وہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے اور اب پارٹی نے ان کو ایک اہم اور بڑی ذمہ داری دی ہے ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 25, 2020 08:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading