نئی دہلی : معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کے این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر براہ راست غیر ملکی فنڈ وصول کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے ریزرو بینک آف انڈیا سے کہا ہے کہ اس این جی او کو کوئی رقم ریلیز کرنے سے پہلے وزارت کی اجازت لی جائے ۔
یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی طرف سے ابتدائی انکوائری میں یہ پتہ چلنے پر کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر نائک کی این جی او فیرا قانون کے مطابق کام نہیں کررہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر نائک پر الزام ہے کہ ان کی باتوں سے نوجوانوں کو شدت پسندی کی تحریک ملتی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔