عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے سریندر سنگھ گرفتار

عام آدمی پارٹی (اے اے پی)کے ایم ایل اے کمانڈو سریندر سنگھ کواین ڈی ایم سی کی شکایت پر دہلی پولس نے آج شام دہلی کینٹ سے گرفتار کرلیا۔

Aug 21, 2015 10:57 PM IST | Updated on: Aug 21, 2015 10:58 PM IST
عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے سریندر سنگھ گرفتار

نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی)کے ایم ایل اے کمانڈو سریندر سنگھ کواین ڈی ایم سی کی شکایت پر دہلی پولس نے آج شام دہلی کینٹ سے گرفتار کرلیا۔ مسٹر سریندر سنگھ کے مطابق اے سی پی نے انہیں بتایا کہ وہ گرفتار کرلئے گئے ہیں اور ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ این ڈی ایم سی کے اہلکاروں نے تغلق روڈ تھانہ میں ان کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہےجہاں انہوں نے مبینہ طور پر ان اہلکاروں کی کارروائی میں مداخلت کی تھی جو علاقے میں اپنی روٹین کی کارروائی انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر این ڈی ایم سی کے بعض ملازمین کو دھکا بھی دیا جو فٹ پاتھ اور سڑک کے کناروں کی صفائی میں مصروف تھے جس کےبعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا گیا ہے۔

Loading...

ڈپٹی کمشنر وجے سنگھ کے مطابق مسٹر سریندر سنگھ کی کارجائے وقوعہ پر پہنچی جہاں کچھ ہاکروں کے ذریعے قبضہ کئے گئے فٹ پاتھ ، سڑک کناروں کو صاف کرنے کے لئے این ڈی ایم سی کے اہلکار مکیش دیگر دس بارہ ملازمین کے ساتھ روٹین کی کارروائی کررہے تھے۔

Loading...