دادری سانحہ پر بولوں گا تو اٹل جی کو اچھا نہیں لگے گا: اڈوانی

آگرہ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی نے یہاں پیر کو اپنی پارٹی کی مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا، مگرعلامتی زبان میں۔

Oct 06, 2015 07:46 AM IST | Updated on: Oct 06, 2015 07:46 AM IST
دادری سانحہ پر بولوں گا تو اٹل جی کو اچھا نہیں لگے گا: اڈوانی

آگرہ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی نے یہاں پیر کو اپنی پارٹی کی مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا، مگرعلامتی زبان میں۔ دادری قتل کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، دادری پر بولوں گا تو اٹل جی کو اچھا نہیں لگے گا۔

میری کہانی-میری زبانی' کتاب کے اجراء کے موقع پر تاج نگری پہنچے اڈوانی سے جب دادری میں ہوئے المناک سانحہ  کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، میں دادری معاملے میں کچھ نہیں بولنا چاہتا۔ اگر میں کچھ بولوں گا تو اٹل جی کو اچھا نہیں لگے گا۔

Loading...

یہ جملہ بول کر انہوں نے مرکزی حکومت کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ انہوں نے کہا، آج کل جو بھی ہو رہا ہے، وہ بی جے پی حکومت میں کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کام کر رہی ہے، لیکن آگے اور بہت کچھ کرنا پڑے گا۔

اڈوانی کو ہندی کا زبردست اسپیکر سمجھا جاتا ہے، لیکن انہوں نے پروگرام میں یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں سندھی اور انگریزی کے مقابلے ہندی کم آتی ہے۔ انہوں نے کہا، میں مشنری اسکول میں پڑھا ہوں، اس لئے انگریزی بہتر جانتا ہوں۔ سندھی ہونے کے ناطے اس زبان پر بھی میری پکڑ ہے، لیکن میری ہندی بہت اچھی نہیں ہے۔

Loading...