سنگرور میں قاتل بنا فوجی، خاندان کے 4 لوگوں کو اتارا موت کے گھاٹ

سنگرور۔ پنجاب کے سنگرور میں ایک فوجی نے اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کراندھا دھند فائرنگ کی۔

Oct 21, 2015 08:37 AM IST | Updated on: Oct 21, 2015 08:39 AM IST
سنگرور میں قاتل بنا فوجی، خاندان کے 4 لوگوں کو اتارا موت کے گھاٹ

سنگرور۔ پنجاب کے سنگرور ​​میں ایک فوجی نے اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کراندھا دھند فائرنگ کی۔ حسن پور گاؤں میں جگدیپ سنگھ جگگو نام کے فوجی نے خاندانی اختلاف کی وجہ سے اپنے اہل خانہ پر فائرنگ کرکے 4 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ساتھ ہی 8 لوگوں کو زخمی کر دیا۔

فوجی کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 3 خواتین اور ایک بچے کی موت ہو گئی۔ اتنا ہی نہیں فوجی واقعہ کو انجام دینے کے بعد گھر کی چھت پر اپنے بندوق کے ساتھ چڑھ گیا۔ فوجی کو روکنے کے لئے پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔

Loading...

پولیس سے اپنے آپ کو گھرا دیکھ کرفوجی نے اپنے ہی بندوق سے اپنے آپ کو گولی مار لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ فوجی چھٹی پر آیا ہوا تھا اور کچھ دن پہلے ہی بندوق لے کر گھر آیا تھا۔

Loading...