ارون شوری کا بی جے پی پر حملہ، کہا پالیسیاں ایک جیسی ہونے سے یوپی اے دور کی آتی ہے یاد

نئی دہلی۔ معیشت کے خراب نظم کے لئے این ڈی اے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر ارون شوری نے کہا کہ لوگوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دنوں کو یاد کرنا شروع کر دیا ہے۔

Oct 27, 2015 08:41 AM IST | Updated on: Oct 27, 2015 08:42 AM IST
ارون شوری کا بی جے پی پر حملہ، کہا پالیسیاں ایک جیسی ہونے سے یوپی اے دور کی آتی ہے یاد

نئی دہلی۔ معیشت کے خراب نظم کے لئے این ڈی اے حکومت کی تنقید کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر ارون شوری نے کہا کہ لوگوں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے دنوں کو یاد کرنا شروع کر دیا ہے۔ شوری نے ایک کتاب کی رسم اجرا کے موقع پر کہا کہ اب ڈاکٹر منموہن سنگھ کو لوگ یاد کرنے لگے ہیں۔ حکومت کی پالیسیاں بنانے کا طریقہ کانگریس جیسا ہے۔ ہاں اگر کچھ الگ ہے تو وہ گائے کا مدعا ہے۔ پالیسیاں ایک جیسی ہیں۔

مشہور صحافی اور 'بزنس ایڈیٹر' کے سابق ایڈیٹرٹی این ننان کی تحریر کردہ کتاب 'ٹرن آف دی ٹاٹرئس' کی رسم اجرا کی تقریب میں ارون شوری کے علاوہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، اقتصادی مشیر اے سبرامنیم اور سابق سیکرٹری خارجہ شیام سرن شامل ہوئے۔ شوری نے کہا کہ دوسرا فرق یہ ہے کہ یہ صاف طور پر ماننا ہے کہ معیشت کے نظم کا مطلب سرخیوں کا نظم ہے اور اصل میں یہ کام کرنے والا نہیں ہے۔.

Loading...

سابق وزیر نے کہا کہ ہر شخص مصروف ہے اور ہر شخص بہت محنت کر رہا ہے لیکن یہ بڑی چیزوں میں تبدیل نہیں ہو رہا، یہ اس وقت یو پی اے حکومت کا مسئلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ٹیکس کے معاملوں میں رکاوٹوں کی بات کریں تو اصل میں اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

 

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com