مودی کے بعد کیجریوال جائیں گے پٹھان کوٹ، پنجاب میں انتخابی پروگرام بھی کریں گے

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پنجاب کے پٹھان کوٹ جائیں گے۔

Jan 11, 2016 12:53 PM IST | Updated on: Jan 11, 2016 12:53 PM IST
مودی کے بعد کیجریوال جائیں گے پٹھان کوٹ، پنجاب میں انتخابی پروگرام بھی کریں گے

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پنجاب کے پٹھان کوٹ جائیں گے۔ اروند کیجریوال 13 جنوری کو پٹھان کوٹ کے دورے پر جائیں گے۔ اس دوران کیجریوال پٹھان کوٹ حملے میں شہید ہوئے جوانوں اور افسران کے خاندانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ 14 جنوری کو مكتسر میں کیجریوال عام آدمی پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو پٹھان کوٹ کا دورہ کیا تھا۔

چودہ جنوری کو کیجریوال پنجاب کا اپنا پہلا انتخابی مہم شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کیجریوال مہم شروع کرنے سے پہلے پٹھان کوٹ جاکر حملے میں شہید ہوئے جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ یعنی کیجریوال ایک دن پہلے 13 تاریخ کو پنجاب پہنچ جائیں گے۔

Loading...

پہلے کیجریوال دہلی سے امرتسر جائیں گے۔ اس کے بعد امرتسر سے پٹھان کوٹ جائیں گے اور رات کو بھی وہ پٹھان کوٹ میں ہی رہیں گے۔ اس کے بعد اگلے دن کیجریوال مكتسر جائیں گے۔ پارٹی کے کئی سینئر لیڈر جیسے سنجے سنگھ، کمار وشواس بھی کجریوال کے ساتھ پٹھان کوٹ جائیں گے۔ بتا دیں کہ نئے سال کے آغاز میں ہی 2 جنوری کو جیش محمد کے دہشت گردوں نے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ کر دیا تھا جس میں 6 دہشت گرد اور ہمارے 7 جوان مارے گئے تھے۔

 

Loading...