بارہ بنکی میں فرقہ وارانہ کشیدگی، 50 زخمی، 38 لوگوں کے خلاف معاملہ درج

بارہ بنکی۔ اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں معمولی بات پر ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا اور پھریہ تنازعہ اتنا بڑھا کہ اس نے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی شکل اختیار کر لی۔

Aug 30, 2015 04:37 PM IST | Updated on: Aug 30, 2015 04:41 PM IST
بارہ بنکی میں فرقہ وارانہ کشیدگی، 50 زخمی، 38 لوگوں کے خلاف معاملہ درج

بارہ بنکی۔ اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں معمولی بات پر ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا اور پھریہ تنازعہ اتنا بڑھا کہ اس نے علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی شکل اختیار کر لی۔ اس تنازعہ میں  تقریبا 50 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ کو ہوئی یہ کشیدگی تشدد میں تبدیل ہو گئی۔ تشدد کے بعد اتوار کو بھی علاقے میں ماحول کشیدہ بنا ہوا ہے۔ یہاں ایڈیشنل فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے 38 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

Loading...

بتایا جا رہا ہے کہ سدھور قصبے میں ایک خاص کمیونٹی کے لوگوں نے تنازعہ کے بعد ایک شوہر بیوی کی پٹائی کر دی۔ اس کی بھنک ملتے ہی دوسرے فریق نے بھی اس کمیونٹی کے لوگوں کی دکانوں پر حملہ بول دیا۔

اس کی وجہ سےفریقین میں جم کر مار پیٹ ہوئی۔ کئی دکانوں اور گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ ان میں آگ لگا دی گئی۔ وہیں، دوسری طرف کچھ لوگوں نے پولیس پر یک طرفہ کارروائی کا الزام لگایا ہے۔ واقعہ سے مشتعل ہجوم نے دو سپاہیوں کو بھی دوڑا دوڑا کر پیٹا۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنی پڑی۔

ایس پی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ 38 لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے۔ جائے حادثہ پر ایڈیشنل فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس ہر چھوٹے بڑے واقعہ پر نظر رکھ رہی ہے۔ معاملے میں لاپرواہی برتنے پر تھانہ انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔

 

Loading...