کانگریس نے مہاراشٹر میں 4238 کروڑ روپے کے دال گھپلہ کے خلاف آواز اٹھائی

نئی دہلی۔ کانگریس نے آج مہاراشٹر میں ہوئے 4238 کروڑ روپے کے مبینہ دال گھوٹالہ کی سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کے لئے آواز اٹھائی۔

Dec 07, 2015 12:42 PM IST | Updated on: Dec 07, 2015 12:42 PM IST
کانگریس نے مہاراشٹر میں 4238 کروڑ روپے کے دال گھپلہ کے خلاف آواز اٹھائی

نئی دہلی۔ کانگریس نے آج مہاراشٹر میں ہوئے 4238 کروڑ روپے کے مبینہ دال گھوٹالہ کی سی بی آئی جانچ کے مطالبہ کے لئے آواز اٹھائی۔ اپوزیشن پارٹی نے اپنے سوشل میڈیا کے پیچ پر کہا ہے کہ یہ 4238 کروڑ کا گھپلہ ہے ۔ مہاراشٹر حکومت کو اس کا علم تھا مگر اس نے کچھ نہیں کیا اورمزے کی بات یہ ہے کہ اب بھی کچھ نہیں ہوا ہے۔ تاجروں نے 40۔50 روپے کلو دالیں خریدی ہیں اور انہیں 200 روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔ مہاراشٹر صارفین فورم نے اس کی انکوائری کی مانگ کی ہے ۔ پارٹی نے تعجب ظاہر کیا کہ مہاراشٹر حکومت خاموش کیو ں ہے۔

ترقی کے معاملہ میں مودی کو نشانہ بنایا

وہیں، کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کی جانب سے ’ترقی کے موضوع پر‘ شور مچانے کا مذا ق اڑایا۔ پارٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ پوسٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا ملک کو ترقی دینے کا وعدہ لگتا ہے محض چنندہ لوگوں کے لئے ہے۔باقی لوگوں کے لئے حالات بدسے بدتر ہورہے ہیں۔

مودی جی الفاظ پسند کرتے ہیں ہم بار بار ان کی زبان سے ترقی ترقی کے الفاظ سنتے ہیں مگر ان الفاظ کی حقیقت کیا ہے۔کس کی ترقی پر محض چند لوگ امیر ہورہے ہیں وہ پرائیوٹ جہازوں میں سفر کرتے ہیں اور باقی لوگ ایسے ہیں جو بس کا ٹکٹ بھی نہیں خرید سکتے ۔

Loading...

Loading...