کرکٹ : لنچ تک ہندوستان کا اسکور 8وکٹ پر 185 رن

موہالی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہندستانی ٹیم دوسری اننگ میں بہترین آغاز کرنےکے باوجود لڑکھڑا گئی اور ٹیم کے آٹھ بلے باز 185 رن پر پویلین لوٹ گئے۔

Nov 07, 2015 01:05 PM IST | Updated on: Nov 07, 2015 01:05 PM IST
کرکٹ : لنچ تک ہندوستان کا اسکور 8وکٹ پر 185 رن

موہالی۔  جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہندستانی ٹیم دوسری اننگ میں بہترین آغاز کرنےکے باوجود لڑکھڑا گئی اور ٹیم کے آٹھ بلے باز 185 رن پر پویلین لوٹ گئے۔ اگرچہ ابتدائی سبقت سے ہندوستان کی ابھی مجموعی سبقت 202 رن پہنچ گئی ہے۔

مہمان ٹیم کے اسپن گیند باز عمران طاہر اور سمون هارمر نے تین تین وکٹ لیکر ہندستانی ٹیم کی حالت خستہ کر دی ۔ لنچ تک ہندوستان نے 69.1اوورز میں آٹھ وکٹ پر 185 رن بنا لئے تھے۔

دوسرے دن کے ناٹ آؤٹ بلے بازوں چتیشور پجارا اور وراٹ کوہلی نے اننگز کو دو وکٹ پر 125 رنوں سے آگے شروع کیا۔ دونوں نے تیسرے وکٹ کے لیے کل 66 رن کی ساجھےداری کی۔ سٹيان وان جل نے وراٹ (29) کو اسٹمپ کرکے ان کی ساجھے داری کا خاتمہ کیا۔ اس کے دو اوور بعد عمران طاہر نے پجارا کو سلپ میں ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ کراکر ان کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

پجارا نے 153 گیندوں پر 77 رنز کی اپنی نصف سنچری میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا. اس کے بعد ہندستان کا کوئی اور بلےباز وکٹ پر ٹک نہیں سکا۔ اجنکیا رہانے (2)، رویندر جڈیجہ (8)، امت مشرا (2) اور روی چندرن اشون (3) ایک ایک کرکے آؤٹ ہوتے گئے۔ عمران طاہر نے 39 اور هارمر نے 56 رن دیکر تین تین وکٹ حاصل کئے۔ لنچ تک ہندوستان کی سبقت 202 رن کی تھی۔

Loading...

Loading...