فرید آباد : دلت خاندان کو 10 لاکھ روپے کی مدد، تین افراد گرفتار، 7 معطل

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے فرید آباد میں درج فہرست ذات کے ایک خاندان کے دو بچوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کو 10 لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Oct 21, 2015 12:23 AM IST | Updated on: Oct 21, 2015 12:23 AM IST
فرید آباد : دلت خاندان کو 10 لاکھ روپے کی مدد، تین افراد گرفتار، 7 معطل

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے فرید آباد میں درج فہرست ذات کے ایک خاندان کے دو بچوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کو 10 لاکھ روپے کی مالی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ پولیس نے بتایا کہ 19 اور 20 اکتوبر کی نصف شب کو فرید آباد ضلع کے بلبھ گڑھ تھانہ کے تحت سن پیڑھ گاؤں میں کچھ بدمعاشوں نے جاٹو خاندان کے گھر میں آگ لگا دی۔ اس وقت گھر میں جتیندر ، اسکی بیوی ریکھا، ان کے دو چھوٹے بچے بیٹا ویبھو اور نو ماہ کی بیٹی دویا سو رہی تھی۔

اس واقعہ میں دونوں بچے زندہ جل جانے سے ہلاک ہوگئے اور جتیندر اور اس کی بیوی شدید طور پر جھلس گئے۔ انہیں بلبھ گڑھ کے جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں صفدر جنگ ہسپتال نئی دہلی میں ریفر کیا گیا۔

پورے معاملے میں پولیس نے اہم ملزم سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی میں تعینات 7پولیس والوں کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ غور طلب ہے کہ صبح پولیس نے 6 افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا تھا ، جس کے بعد 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

Loading...

Loading...