اسیمانند کی ضمانت کو لے کر مخالفت کی لہر ہوئی تیز، نشانے پر سرکار

نئی دہلی۔ سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے کے ملزم اسیمانند کو ضمانت دئیے جانے کی مخالفت بڑھ گئی ہے۔

Aug 12, 2015 11:10 AM IST | Updated on: Aug 12, 2015 11:11 AM IST
اسیمانند کی ضمانت کو لے کر مخالفت کی لہر ہوئی تیز، نشانے پر سرکار

نئی دہلی۔ سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکے کے ملزم اسیمانند کو ضمانت دئیے جانے کی مخالفت بڑھ گئی ہے۔ بھلے ہی حکومت نے اسیمانند کی ضمانت کی سپریم کورٹ میں مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہو، لیکن سیاسی گلیاروں میں اس کے خلاف آواز ضرور اٹھنے لگی ہے۔

کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ اسیمانند کی ضمانت کی این آئی اے مخالفت نہیں کرے گی، بالکل ایسی توقع نہیں تھی۔ اب اگلا نمبر سادھوی پرگیہ کا ہوگا۔

Loading...

وہیں جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے ٹویٹ کیا کہ اسیمانند کی ضمانت لکھوی کی ضمانت سے کیوں مختلف ہے۔

بتا دیں کہ قومی جانچ ایجنسی نے سوامی اسیمانند کو مشروط ضمانت دئیے جانے کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس کے مطابق اسے چیلنج کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ملی۔ سال 2007 میں سمجھوتہ ایکسپریس میں ہوئے بم دھماکہ کے معاملے میں سوامی اسیمانند ملزم ہیں۔ داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری نے لوک سبھا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسدالدین اویسی کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی تھی۔

Loading...