این ایس اے سطح کی بات چیت سے قبل علاحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی

نئی دہلی۔ ہند-پاک کے درمیان این ایس اے کی سطح کی بات چیت سے پہلے حکومت نے علیحدگی پسند رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو نظربند کر دیا ہے۔

Aug 20, 2015 11:31 AM IST | Updated on: Aug 20, 2015 03:25 PM IST
این ایس اے سطح کی بات چیت سے قبل علاحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی

سری نگر۔ ہندستان اور پاکستان کےقومی سلامتی کے مشیروں کی سطح کی اتوار کو ہونے والی بات چیت سے قبل وادی کشمیر میں بیشر علحیدگی پسند رہنما نظر بند کردئیے گئے ہیں۔ علیحدگی پسند رہنماوں پر یہ بندش اس لئے لگائی گئی ہے تاکہ قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح کی بات چیت سےقبل پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کے لئے پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کی دعوت پر نئی دہلی جانے سےانہیں روکا جاسکے۔ مسٹر باسط نے مسٹر عزیز کے ساتھ بات چیت کے لئے حریت کانفرنس کے دونوں گروپوں کے چیرمین ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت تقریباً تمام علیحدگی پسند رہنماوں کو مدعو کیا ہے۔

عمر فاروق نظربندی سے آزاد

Loading...

جموں و کشمیر کی علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس (اعتدال پسند) کے سربراہ میرواعظ مولوی عمرفاروق کی نظربندی آج ختم کردی گئی۔

تنظیم کے ترجمان شاہد الاسلام نے یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر فاروق کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سیکورٹی اہلکاروں اور ریاستی پولیس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ تنظیم کے سابق سربراہ مولوی عباس انصاری کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔ مسٹر اسلام نے کہا کہ ہمیں پتہ نہیں ہے کہ انہیں نظربند کیوں کیا گیا تھا لیکن اب یہ دونوں ہی رہا ہوچکے ہیں"۔ ان دونوں لیڈروں کو آج صبح ہی نظربند کردیا گیا تھا۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com