گیتا کے ڈی این اے ٹیسٹ کا نتیجہ 10 دنوں میں آئے گا: ایمس

نئی دہلی: دختر ہند گیتا کی ولدیت کا پتہ لگانے کے لئے ایمس میں ایک دو رکنی خصوصی طبی ٹیم تشکیل دی گئي ہے، جہاں آج ڈی این ٹیسٹ کے لئے اس کے خون کا نمونہ لیا گيا ہے۔

Oct 27, 2015 12:12 AM IST | Updated on: Oct 27, 2015 12:12 AM IST
گیتا کے ڈی این اے ٹیسٹ کا نتیجہ 10 دنوں میں آئے گا: ایمس

نئی دہلی: دختر ہند گیتا کی ولدیت کا پتہ لگانے کے لئے ایمس میں ایک دو رکنی خصوصی طبی ٹیم تشکیل دی گئي ہے، جہاں آج ڈی این ٹیسٹ کے لئے اس کے خون کا نمونہ لیا گيا ہے۔

ایمس کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اس ہوٹل کا دورہ کیا جہاں قوت گویائی و سماعت سے معذور لڑکی آج پاکستان سے واپسی کے بعد رہائش پذیر ہے۔ ڈاکٹروں نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے اس کے خون کا نمونہ حاصل کرلیا ہے۔ یہ لڑکی آج ہی تقریبا ڈیڑھ دہائي کے بعد نئي دہلی واپس لوٹی ہے۔

ایمس کے فورنسک ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر سدھیر گپتا نے کہا کہ "ہم نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے گیتا کے خون کا نمونہ لے لیا ہے۔ ٹیسٹ کا نتیجہ دس دنوں میں معلوم ہوسکے گا"۔ ڈاکٹر سدھیر گپتا نے بتایا کہ انہوں نے پہلے مہتو فیملی کے خون کا نمونہ حاصل کرلیا ہے جنہوں نے دعوی کیا ہے کہ گیتا ان کی لڑکی ہے۔

Loading...

Loading...