وزیر اعظم سے گیتا کی ملاقات، ايدھي فاؤنڈیشن کو ایک کروڑ روپے کا گرانٹ دینے کا اعلان

نئی دہلی:تقریبا ڈیڑھ دہائی پہلے بھٹک کر سرحد پار کرکے پاکستان چلی جانے والی کمسن ہندوستانی لڑکی نے آج 22 سال کی گیتا بن کر وطن واپس لوٹنے کے بعد یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

Oct 27, 2015 12:19 AM IST | Updated on: Oct 27, 2015 12:19 AM IST
وزیر اعظم سے گیتا کی ملاقات، ايدھي فاؤنڈیشن کو ایک کروڑ روپے کا گرانٹ دینے کا اعلان

نئی دہلی:تقریبا ڈیڑھ دہائی پہلے بھٹک کر سرحد پار کرکے پاکستان چلی جانے والی کمسن ہندوستانی لڑکی نے آج 22 سال کی گیتا بن کر وطن واپس لوٹنے کے بعد یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے گیتا کی دیکھ بھال کرنے والے فلاحی ادارہ ايدھي فاؤنڈیشن کو ایک کروڑ روپے کا گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔

مسٹر مودی نے ايدھي فاؤنڈیشن کی بانی بلقیس بانو يدھي کو ان کے آبائی گاؤں گجرات ضلع جونا گڑھ میں واقع باٹوا گاؤں میں خاندان سمیت آنے کی دعوت بھی دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شام کو مسٹر مودی کے بہار کی انتخابی مہم سے واپس لوٹنے کے بعد گیتا وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ سات ریس کورس روڈ پر واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچی۔

محترمہ بلقیس ايدھي اور ان کے خاندان کے رکن بھی اس موقع پر ساتھ میں تھے۔ وزیر اعظم نے گیتا کے سر پر ہاتھ رکھا تو وہ جذباتی ہوکر ان کے بازؤں سے لپٹ گئي۔ مسٹر مودی نے کہا کہ گھر واپسی پر گیتا کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گیتا کے خاندان کا پتہ لگانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس کی اچھی دیکھ بھال کی جائے گی۔

مسٹر مودی نے کہاکہ" پورا ہندوستان تمہارا دیکھ بھال کرے گا"۔ وزیر اعظم نے گیتا کو اتنے طویل عرصے تک بہت محبت و پیار سے رکھنے کے لئے محترمہ بلقیس ایدھي کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ہندوستان ا يدھي فاؤنڈیشن کو ایک کروڑ روپے کا گرانٹ دے گا۔ یہ گرانٹ صرف گیتا کی دیکھ بھال کے لئے نہیں بلکہ فاؤنڈیشن کے مثالی کاموں کے لئے دیا جائے گا۔

Loading...

پاکستان سے گیتا کے ساتھ آنے والے مہمانوں سے بات چیت میں مسٹر مودی کو جب پتہ چلا کہ محترمہ ا يدھي کی پیدائش ضلع جونا گڑھ کے باٹوا گاؤں میں ہوئي تھی، تو انہوں نے ان کو مع اہل و عیال گجرات آنے کے لئے مدعو کیا۔

Loading...