آئی اے ایس افسر اشوک کھیمکا کو نئے سال پر ملا پروموشن کا تحفہ، پرنسپل سکریٹری بنے

چندی گڑھ : سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا اور ڈی ایل ایف کے لینڈ ڈیل معاملے کا انکشاف کرنے والے1991 بیچ کے آئی اے ایس افسر اشوک کھیمکا کو ہریانہ حکومت نے پروموشن کے طور پر نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔ کھیمکا کو پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے۔

Jan 01, 2016 05:33 PM IST | Updated on: Jan 01, 2016 05:34 PM IST
آئی اے ایس افسر اشوک کھیمکا کو نئے سال پر ملا پروموشن کا تحفہ، پرنسپل سکریٹری بنے

چندی گڑھ : سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا اور ڈی ایل ایف کے لینڈ ڈیل معاملے کا انکشاف کرنے والے1991 بیچ کے آئی اے ایس افسر اشوک کھیمکا کو ہریانہ حکومت نے پروموشن کے طور پر نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔ کھیمکا کو پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایماندار شبیہ اور انتہائی کم وقت میں تبادلے کو لے کر بھی اشوک کھیمکا موضوع بحث بنے تھے۔ کھیمکا نے ہریانہ میں کانگریس کی حکومت کے دوران سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کا نام غلط طریقے سے زمین کی خریداری کے معاملہ میں لیا تھا۔

کافی عرصہ سے پروموشن نہ ملنے کی وجہ کھیمکا نے منوہر لال کھٹر سے ملاقات کر کے اپنا موقف رکھا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعلی نے ان کو یقین دلایا تھا کہ ان کی باتوں پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ اس کے بعد نئے سال کے موقع جمعہ کو ہریانہ حکومت نے كھیمكا سمیت سات افسروں کو سکریٹری سے پرنسپل سکریٹری بنادیا ۔

Loading...

Loading...