سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے بعد راجندر کمار نے کی تھی وزیراعلیٰ سے ملاقات، یہ تھی وجہ

نئی دہلی۔ بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے کی گئی پوچھ گچھ کے کچھ گھنٹوں بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار نے منگل کی رات شمالی دہلی کے سول لائنس علاقے میں واقع وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی۔

Dec 17, 2015 11:40 AM IST | Updated on: Dec 17, 2015 11:40 AM IST
سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے بعد راجندر کمار نے کی تھی وزیراعلیٰ سے ملاقات، یہ تھی وجہ

نئی دہلی۔ بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے کی گئی پوچھ گچھ کے کچھ گھنٹوں بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار نے منگل کی رات شمالی دہلی کے سول لائنس علاقے میں واقع وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ سینئر آئی اے ایس افسر راجندر کمار عام آدمی پارٹی (آپ) سے منسلک معروف وکیل ایچ ایس پھلكا کے ساتھ وزیر اعلی کے گھر پہنچے تھے اور انہیں سی بی آئی کے قدم سے آگاہ کیا تھا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سی بی آئی حکام کی جانب سے کی گئی پوچھ گچھ کے بعد راجندر کمار نے کیجریوال سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں راجندر نے وزیر اعلی سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کا دفاع نہیں کریں کیونکہ وہ خود اس معاملے سے نمٹ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ راجندر کمار اور کیجریوال کی ملاقات تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی تھی۔

Loading...

بدھ کو پھلكا نے راجندر کمار کے خلاف سی بی آئی کی کارروائی کو سیاست سے حوصلہ افزا قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے موکل کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری راجندر کمار سے سی بی آئی حکام نے مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں بدھ کو بھی پوچھ گچھ کی۔

 

 

 

 

 

Loading...