کلو: مٹی کے تودے گرنے سے منی کرن گردوارے کا حصہ منہدم، 10 ہلاک

کلو۔ ہماچل پردیش کے کلو میں منی کرن گردوارے کا ایک حصہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے دھنس گیا ہے۔

Aug 18, 2015 04:02 PM IST | Updated on: Aug 18, 2015 04:04 PM IST
کلو: مٹی کے تودے گرنے سے منی کرن گردوارے کا حصہ منہدم، 10 ہلاک

کلو۔ ہماچل پردیش کے کلو میں منی کرن گردوارے کا ایک حصہ مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے دھنس گیا ہے۔ گردوارے کی عمارت پر ایک بڑا پتھر گر جانے سے 10 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق، اچانک ہوئی لینڈ سلائڈ سےعمارت کا نصف حصہ ملبے میں تبدیل ہو گیا، جس میں کئی یاتریوں کے پھنسے ہونے کی خبر ہے۔ مقامی لوگ امدادی کام میں مصروف ہیں۔

Loading...

منی کرن گرودوارہ کلو سے 45 کلومیٹر دور واقع ہے اور یہ ایک بڑے سیاحتی مقام کے طور پر مشہور ہے۔

Loading...