ہندستان سے منسلک ہوئے بغیر دنیا سے منسلک نہیں ہوسکتے: زکربرگ

نئی دہلی۔ دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ہندستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور اس سے منسلک ہوئے بغیر دنیا سے منسلک نہیں ہو سکتے۔

Oct 28, 2015 02:52 PM IST | Updated on: Oct 28, 2015 02:53 PM IST
ہندستان سے منسلک ہوئے بغیر دنیا سے منسلک نہیں ہوسکتے: زکربرگ

نئی دہلی۔  دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ہندستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور اس سے منسلک ہوئے بغیر دنیا سے منسلک نہیں ہو سکتے۔

مسٹر زکر برگ نے آج یہاں دہلی آئی آئی ٹی کے طلبہ اور معلمین سے بھرے آئی آئی ٹی ٹاؤن ہال میں کہا کہ دنیا میں چار ارب لوگ اب بھی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں انٹرنیٹ سے جوڑنے کی بنیادی سہولیات دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہندستان کے لوگوں میں کافی توانائی اور تجسس موجود ہے اور ہندستان سے وابستہ ہوئے بغیر دنیا سے نہیں منسلک ہوا جا سکتا۔

انہوں نے کہا، ’ہندستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور میں چاہتا ہوں کہ دنیا کا ہر شخص ہندستان سے منسلک ہو‘۔ مسٹر زکر برگ ان دنوں ہندستان کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں اور وہ کل تاج محل دیکھنے آگرہ بھی گئے تھے۔ گزشتہ دنوں وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ دورہ کے دوران فیس بک کے دفتر جا کر مسٹر زکر برگ سے ملاقات کی تھی اور انہیں ہندستان آنے کے لئے مدعو بھی کیا تھا۔

مسٹر زکر برگ نے یہ بھی کہا کہ ہندستان فیس بک کیلئے ایک اہم بازار ہے اور فیس بک کا مقصد لوگوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہندستان میں فیس بک سے کافی لوگ منسلک ہوئے ہیں۔ میں انکا خیال رکھتا ہوں ، اس لئے ہندستان آکر کافی خوش بھی ہوں‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیس بک میں سیکورٹی کے جو بندوبست کئے گئے ہیں، اس سے ہندستان کے تین کروڑ لوگوں کو فائدہ حاصل ہوا ہے۔

Loading...

Loading...