ہندستان میں غریب بچوں کیلئے اسکول کھولیں گے زکر برگ

نئی دہلی: معروف سوشل میڈیا ’فیس بک کے چیف ایکزیکٹو افسر مارک زکر برگ نے ہندستان کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا سے منسلک ہونے کیلئے ہندستان سے منسلک ہونا بہت ضروری ہے۔

Oct 28, 2015 05:54 PM IST | Updated on: Oct 28, 2015 05:54 PM IST
ہندستان میں غریب بچوں کیلئے اسکول کھولیں گے زکر برگ

نئی دہلی: معروف سوشل میڈیا ’فیس بک کے چیف ایکزیکٹو افسر مارک زکر برگ نے ہندستان کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا سے منسلک ہونے کیلئے ہندستان سے منسلک ہونا بہت ضروری ہے۔ فیس بک کے بانیوں میں سے ایک مسٹر زکر برگ نے آج یہاں آئی آئی ٹی دہلی میں طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

طلبہ اور اساتذہ سے بھرے ہال میں انہوں نے افریقہ کی طرح ہندسان میں بھی غریب بچوں کیلئے اسکول کھولنے کے منصوبہ کی بھی اطلاع دی۔ اکتیس سالہ زکر برگ نے کہاکہ ہندستان فیس بک کیلئے سب سے اہم بازار ہے اور فیس بک کا دوسرا بڑا طبقہ بھی یہیں موجود ہے۔ اس لئے میں یہاں آ کر کافی خوش ہوں ۔ یہاں کے لوگوں میں کافی جوش و جذبہ موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا میں چار ارب لوگ انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ایک ارب لوگ جلد ہی آن لائن ہو جائیں۔ اگر 10 لوگ انٹرنیٹ سے منسلک ہوتے ہیں تو ایک شخص کو نوکری ملتی ہے اور اس طرح ایک آدمی غریبی کے دائرے سے باہر ہوتا ہے۔ اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کیلئے بنیادی سہولت دستیاب ہو۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مشن دنیا کےتمام لوگوں کو جوڑنا ہے اور ہم دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ملک سے منسلک ہوئے بغیر یہ کام نہیں کرسکتے۔ ہندستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اور دنیا سے منسلک ہونے کیلئے ہندستان سے منسلک ہونا بہت ضروری ہے۔

Loading...

Loading...