سنسان جگہ گھومنے آئے مسلم جوڑے کے ساتھ شرپسند عناصر کی بدسلوکی، واٹس ایپ سے پھنسے

دہرادون۔ اتراکھنڈ کا ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آیا ہے۔

Sep 17, 2015 10:32 AM IST | Updated on: Sep 17, 2015 10:33 AM IST
سنسان جگہ گھومنے آئے مسلم جوڑے کے ساتھ شرپسند عناصر کی بدسلوکی، واٹس ایپ سے پھنسے

دہرادون۔ اتراکھنڈ کا ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو میں کچھ شرپسند عناصر گھومنے آئے ایک مسلم جوڑے کو پکڑ کر پہلے انہیں لوٹتے ہیں۔ پھر ان کا ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ  نگر میں حیوانیت بھرا یہ کھیل گزشتہ کئی دنوں سے چل رہا ہے۔ مگر یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب یہ ویڈیو علاقے میں واٹس ایپ پر وائرل ہو گیا۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہے لوگوں کی پولیس کو تلاش ہے۔

اودھم  سنگھ نگر کے كاشی پور علاقے میں وادیوں کے نظارے دیکھنے کے لائق ہیں، اسی لیے یہاں گھومنے پھرنے کے لئے بہت سے لوگ آتے ہیں۔ مسلم جوڑے بھی یہاں سے گزر رہے تھے۔ یہ شرپسند عناصر ان کی تاک میں بیٹھے تھے۔ راستہ روکا اور پھر شروع ہو گیا وحشت کا کھیل۔ اچانک اتنے بدمعاشوں کے درمیان خود کو گھری دیکھ  کرلڑکی چیخ پڑی۔ اس ویران علاقے سے گزر رہے ایک بزرگ نے لڑکی کو بچانے کی کوشش کی اور ان بدمعاشوں سے اسے چھوڑ دینے کی گزارش کی مگر ان حیوانوں نے بزرگ کی ایک نہ سنی۔ پیچھا چھوڑنے کے لئے ان میں سے ایک بدمعاش لڑکے کو کنارے لے جا کر پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ پیسے نہ ملنے کی صورت میں پٹائی کی دھمکی بھی دی۔

Loading...

ایک کہاوت ہے کہ جرم کی عمر زیادہ لمبی نہیں ہوتی۔ ان لوگوں کا ہی بنایا ہوا ویڈیو ان کے لئے مصیبت بن گیا۔ انہی میں سے کسی نے یہ ویڈیو دوسرے کو دیا اور پھر یہ ایک فون سے دوسرے فون ہوتے ہوئے بہت سے لوگوں کے پاس پہنچ گیا۔ پولیس کو بھی اس بات کی خبر لگی اور اتراکھنڈ کے ڈی جی پی نے اس معاملے میں کیس درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اودھم سنگه  نگر کے ایس ایس پی کملیش اپادھیائے کے مطابق اس ویڈیو کے معاملے میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ تصویریں دنیا کے سامنے ہیں۔ پولیس ان حیوانوں کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔

 

 

Loading...