آج پٹھان کوٹ جائیں گے وزیر اعظم نریندر مودی، کریں گے ائیر بیس کا دورہ

نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد آج وزیر اعظم نریندر مودی پٹھان کوٹ کا دورہ کر سکتے ہیں۔

Jan 09, 2016 09:10 AM IST | Updated on: Jan 09, 2016 09:10 AM IST
آج پٹھان کوٹ جائیں گے وزیر اعظم نریندر مودی، کریں گے ائیر بیس کا دورہ

نئی دہلی۔ پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد آج وزیر اعظم نریندر مودی پٹھان کوٹ کا دورہ کر سکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم 11 بجے دن تک پٹھان کوٹ پہنچیں گے اور پھر ائیر بیس کا دورہ کریں گے، جہاں دہشت گردوں نے گزشتہ دنوں حملہ کیا تھا۔ دہشت گردانہ حملے کے تیسرے دن یعنی 5 جنوری کو وزیر دفاع منوہر پاریکر بھی پٹھان کوٹ پہنچے تھے اور ایئر فورس اسٹیشن کا دورہ کیا تھا۔

اس سے پہلے سیکورٹی فورسز نے پنجاب کے پٹھان کوٹ کے وسیع فضائیہ اسٹیشن کو مکمل طور پر محفوظ قرار دے دیا۔ ہندستانی فضائیہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا ہے کہ فضائیہ اسٹیشن کی تلاشی مہم مکمل ہو گئی۔ افسر نے کہا کہ پورا علاقہ محفوظ ہے۔

Loading...

غور طلب ہے کہ 31 دسمبر کی رات تقریبا 3 بجے فوج کی وردی میں آئے 6 دہشت گردوں نے پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملہ بول دیا تھا۔ دہشت گردوں نے دستی بم اور لائٹ مشین گن سے حملہ کیا تھا۔ اس حملے اور اس کے بعد آپریشن کو انجام دینے میں فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

Loading...