نیشنل ہیرالڈ تنازعہ : جیٹلی کے موقف پر کانگریس کا حکومت پر جوابی حملہ

نئی دہلی۔ کانگریس نے سب کے لئے قانون کے یکساں اطلاق کے تعلق سے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے موقف پر آج مودی حکومت کو زد پر لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ’’للت گیٹ‘‘ معاملے میں وزیر خارجہ سشما سوراج اور راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کو برطرف کیا جائے ۔

Dec 12, 2015 04:05 PM IST | Updated on: Dec 12, 2015 04:05 PM IST
نیشنل ہیرالڈ تنازعہ : جیٹلی کے موقف پر کانگریس کا حکومت پر جوابی حملہ

نئی دہلی۔ کانگریس نے سب کے لئے قانون کے یکساں اطلاق کے تعلق سے وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے موقف پر آج مودی حکومت کو زد پر لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ’’للت گیٹ‘‘ معاملے میں وزیر خارجہ سشما سوراج اور راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے کو برطرف کیا جائے ۔

کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی اور ان کے نائب راہل گاندھی کے خلاف نیشنل ہیرالڈ کیس کا بظاہر حوالہ دیتے ہوئے مسٹر جیٹلی نے ایک پروگرام میں طنزاً کہا تھا کہ ’’کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ ہندوستان نے کبھی یہ بات نہیں مانی کہ ملکہ قانوناً جواب دہ نہیں ‘‘۔ پارٹی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ وزیر خزانہ نے آخرکار قومی مفاد کی بات کہہ ڈالی ہے لہذا وزیر اعظم عمل کرتے ہوئے راجے جی اور سشماجی کو برطرف کردیں ۔

پارٹی نے مزید پوسٹ کیا ہے کہ وہ جیٹلی جی سے پورا اتفاق کرتی ہے لہذا وہ (جیٹلی جی) وزیر اعظم کو آمادہ کریں کہ وہ دونوں (سشمااور راجے) کو برطرف کردیں۔ کانگریس نے نیشنل ہیرالڈ کو قرض فراہم کرنے میں قانون کی خلاف ورزی کے تعلق سے مسٹر جیٹلی کے ایک دوسرے ریمارک کا بھی جواب دیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ کچھ غلط نہیں ہوا۔ سیاسی پارٹیوں پر قرض نہ دینے کی کوئی پابندی نہیں ۔الیکشن کمیشن نومبر 2012 میں کہہ چکا ہے کہ پارٹیاں قرضے دے سکتی ہیں ۔

Loading...

Loading...