مشرف کے اعتراف پر اجیت ڈوبھال نے کیا پلٹ وار ، جیسے ہیرو ویسے لیڈر

نئی دہلی :ـ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے ذریعہ دنیا ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو پر ہندوستان کے این ایس اے اجیت ڈوبھال نے پلٹ وار کیا ہے ۔

Oct 28, 2015 05:07 PM IST | Updated on: Oct 28, 2015 05:08 PM IST
مشرف کے اعتراف پر اجیت ڈوبھال نے کیا پلٹ وار ، جیسے ہیرو ویسے لیڈر

نئی دہلی :ـ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے ذریعہ دنیا ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو پر ہندوستان کے این ایس اے اجیت ڈوبھال نے پلٹ وار کیا ہے ۔ اجیت ڈوبھال نے مشرف کے ذریعہ دہشت گردوں کو ہیرو بتائے جانے والے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ان کے ہیرو ہوں گے ویسے ہی تو لیڈر ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کا سرپرست ہے۔ پاکستان کے ایک نجی چینل دنیا ٹی وی کو دیے اپنے انٹرویو میں سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو ٹریننگ دیتا ہے اور ان کا استعمال ہندوستان کے خلاف کرتا ہے۔

مشرف نے 26/11 ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ ، دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوی کے سرغنہ حافظ سعید اور لشکر طیبہ کے سرغنہ ذکی الرحمن لکھوی کو پاکستان کا ہیرو بتایا۔ اس کے علاوہ مشرف نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن، اس کے اتحادی الظواہری، دہشت گرد جلال الدین حقانی اور کشمیر میں لڑنے والے دہشت گردوں کو بھی پاکستان کا ہیروقرار دیا۔

Loading...

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com