پاکستان کے ساتھ مذاکرات قابل ستائش: عمر

۔ کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی طرف سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کے باوجود پاکستان سے بات چیت جاری رکھنے کی مرکزی حکومت کی کوشش کی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمرعبداللہ نے تعریف کی ہے۔

Aug 14, 2015 08:30 AM IST | Updated on: Aug 14, 2015 08:34 AM IST
پاکستان کے ساتھ مذاکرات قابل ستائش: عمر

سری نگر۔ کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی طرف سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کئے جانے کے باوجود پاکستان سے بات چیت جاری رکھنے کی مرکزی حکومت کی کوشش کی جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمرعبداللہ نے تعریف کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے مرکز میں حکمراں بی جے پی حکومت کے اس یو ٹرن کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز 23 اگست کو بات چیت کے لئے دہلی آ رہے ہیں۔

Loading...

عمر نے ٹویٹ کیا ہے کہ بی جے پی 2004-2014 تک کہتی رہی کہ تشدد اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہے۔ یہ یو ٹرن دیکھ کر میں بہت خوش ہوں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کی قومی سلامتی کے صلاح کاروں کے درمیان بات چیت کی کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

Loading...