پٹھان کوٹ حملہ : ہم دہشت گردوں کو زندہ پکڑنا چاہتے تھے : ارون جیٹلی

پٹھان کوٹ: شمالی پنجاب کے پٹھان کوٹ ضلع میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے بیس پر دہشت گردانہ حملے پر مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے دہشت گردوں کا اصل مقصد فضائیہ کے وسائل کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا تھا۔

Jan 04, 2016 07:33 PM IST | Updated on: Jan 04, 2016 07:33 PM IST
پٹھان کوٹ حملہ : ہم دہشت گردوں کو زندہ پکڑنا چاہتے تھے : ارون جیٹلی

پٹھان کوٹ: شمالی پنجاب کے پٹھان کوٹ ضلع میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے بیس پر دہشت گردانہ حملے پر مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اس حملے کے پیچھے دہشت گردوں کا اصل مقصد فضائیہ کے وسائل کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا تھا۔ تمام دہشت گرد تربیت یافتہ تھے۔ ہماری کوشش دہشت گردوں کو زندہ پکڑنے کی تھی۔ اسی وجہ سے آپریشن تھوڑا آہستہ چلا۔ قابل ذکر ہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس پر ہفتے کی صبح 3.30 بجے کچھ دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔

وزیر خزانہ جیٹلی نے کہا کہ ائیر بیس 24 کلومیٹر پر محیط ہے، تو یہاں تلاشی مہم میں وقت لگ رہا ہے۔ فی الحال سیکورٹی فورسز نے پورے ائیر بیس کی چاروں طرف سے گھیرابندی کررکھی ہے۔ ائیر بیس محفوظ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی کارروائی میں مارے گئے 4 دہشت گردوں کی لاشوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ باقی 2 کی لاشیں برآمد کرنے کے لئے سیکورٹی اہلکار کوشش کررہے ہیں اور جلد ہی وہ اس بارے میں اعلان کریں گے۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کا بنیادی ہدف تھا کہ کم سے کم نقصان ہو۔ اس میں انہیں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔حکومت ان کو سلام کرتی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق 5 سیکورٹی فورس اسی وقت شہید ہو گئے تھے، جب حملہ ہوا، لیکن اس کے بعد تصادم میں صرف ایک جوان شہید ہوئے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل بم کو ناکارہ بنانے کے دوران شہید ہوگئے۔

Loading...

Loading...