پاکستان کے فیضان کینٹ میں بیٹھا تھا پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کا ماسٹر مائنڈ

چندی گڑھ : پنجاب کے پٹھان کوٹ ایئر فورس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے پاکستان میں جس موبائل نمبر پر فون کیا تھا، اس کا پتہ چل گیا ہے۔ اس سے صاف ہے یہ چھ دہشت گرد پاکستانی تھے اور وہیں سے اپنے آقا کی ہدایت پر ائیر بیس میں تباہی مچانا چاہتے تھے۔

Jan 08, 2016 12:33 PM IST | Updated on: Jan 08, 2016 12:33 PM IST
پاکستان کے فیضان کینٹ میں بیٹھا تھا پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کا ماسٹر مائنڈ

چندی گڑھ : پنجاب کے پٹھان کوٹ ایئر فورس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے پاکستان میں جس موبائل نمبر پر فون کیا تھا، اس کا پتہ چل گیا ہے۔ اس سے صاف ہے یہ چھ دہشت گرد پاکستانی تھے اور وہیں سے اپنے آقا کی ہدایت پر ائیر بیس میں تباہی مچانا چاہتے تھے۔

دہشت گردوں نے یہ کال مغوی ٹیکسی ڈرائیور اكگر سنگھ کے موبائل سے 31 دسمبر کی رات 9.12 بجے923000597212+ نمبر پر تھا۔ ٹرو کالر میں جب آپ اس نمبر پر کال کرتے ہیں ، تو موبائل نمبر کا لوکیشن پاکستان کا فیضان کینٹ بتاتا ہے۔ مطلب صاف ہے کہ اسی علاقے سے ائیر بیس میں حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گردوں کو تباہی مچانے کی ہدایت دے رہا تھا۔

انٹیلی جنس حکام کو کال ڈٹیل سے پتہ چلا ہے کہ اس نمبر پر کال کرتے وقت دہشت گرد اپنے آقا کو 'استاد کہہ کر بلا رہے تھے۔ اس میں 'استاد نے دہشت گردوں کو دیر سے پہنچنے پر سخت پھٹکار بھی لگائی اور اكگر سنگھ کا قتل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے اكگر سنگھ کا قتل کر دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اكگر سنگھ کے فون سے صرف ایک بار کال کیا گیا، جبکہ چار کالیں ریسیو کی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اكگر سنگھ نے خود کسی پاکستانی نمبر پر کال نہیں کی تھی۔

Loading...

قابل ذکر ہے کہ انٹیلی جنس حکام نے دو ایسے موبائل نمبرات ٹریس کئے ہیں ، جن کا واردات سے قبل پاکستان کال کرنے کے لئے استعمال کیا گیا۔ یہ دونوں نمبر ( 92-3017775253 اور923000597212+ ) پاکستانی ہیں۔ کال ڈٹیل سے پتہ چلا ہے کہ ان نمبرات پر کال پاکستان میں دہشت گردوں نے مغوی ایس پی کے دوست راجیش ورما اور ٹیکسی ڈرائیور سے موبائل چھین کر کئے تھے۔

دہشت گردوں نے ہندوستان میں داخل ہونے کے بعد ان دونوں پاکستانی نمبروں پر کال کی تھی۔ ان میں سے ایک نمبر پر فون پٹھان کوٹ حملے میں مارے گئے دہشت گرد نے اپنی ماں کو کیا تھا اور دوسری کال کسی دہشت گرد نے پاکستان میں بیٹھے اپنے ہینڈلر کو کیا تھا۔ اپنے بیٹے سے بات چیت کے دوران ماں رو پڑی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر ہفتہ کی صبح دہشت گردانہ حملے میں سات سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھےجبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے پاکستان سے سرحد پار کر آئے سبھی چھ دہشت گرد وں کو مار گرایا تھا۔

Loading...