پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ: 5 واں دہشت گرد بھی مار گرایا گیا، آپریشن ختم، تلاشی مہم جاری

پٹھان کوٹ: پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئر فورس اڈے پر آج صبح ہوئے بڑے دہشت گردانہ حملہ میں دیر شام کو سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک اور دہشت گرد کو مار گرایا ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی جوانوں نے چار دہشت گرد کو مار گرایا تھا۔ اس طرح سے یہ پانچواں دہشت گرد مارا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس حملہ میں تین جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

Jan 02, 2016 06:25 PM IST | Updated on: Jan 02, 2016 07:16 PM IST
پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملہ:  5 واں دہشت گرد بھی مار گرایا گیا، آپریشن ختم، تلاشی مہم جاری

پٹھان کوٹ: پنجاب کے پٹھان کوٹ ضلع میں ہفتہ کی صبح ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سے جاری تصادم میں جوانوں نے 5 واں دہشت گرد بھی مار گرایا ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کر معلومات دی کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے جوانوں کو مبارک باد دی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد فوج کی وردی میں آئے اور قریبی چکی دریا کے راستے سے انتہائی سیکورٹی والے ایئر فورس بیس تک پہنچے اور گیٹ کے پہلے سیکورٹی گھیرے کو توڑا اور وہاں تعینات گارڈس کو گولی مار دی۔ فائرنگ کی آواز سن کر وہاں تعینات دیگر سیکورٹی اہلکار مستعد ہو گئے اور جوابی کارروائی شروع کر دی ۔اس کے بعد دہشت گرد وں نے دوسرا سیکورٹی گھیرا توڑنے اور فضائیہ کے تکنیکی شعبے میں داخل ہونے میں ناکام رہے ، جہاں جنگی ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر رکھے ہوئے تھے۔

اطلاع ملتے ہی فوج کے جوانوں نے بھی وہاں پہنچ کر دہشت گردوں کے خلاف مورچہ سنبھال لیا۔ پنجاب پولیس کے جوانوں نے بھی موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کر دی اور پٹھان کوٹ۔ جموں قومی شاہراہ کو بھی سیل کر دیا۔

Loading...