ایکسپریس وے کے لئے آج نوئیڈا میں مودی، اس 'ڈر' سے نہیں آئیں گے اکھلیش

نوئیڈا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نیشنل ہائی وے 24 کو چوڑا کئے جانے کے کام کا افتتاح کرنے کے لئے آج نوئیڈا کا دورہ کریں گے اور وہ ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

Dec 31, 2015 11:27 AM IST | Updated on: Dec 31, 2015 11:28 AM IST
ایکسپریس وے کے لئے آج نوئیڈا میں مودی، اس 'ڈر' سے نہیں آئیں گے اکھلیش

نوئیڈا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نیشنل ہائی وے 24 کو چوڑا کئے جانے کے کام کا افتتاح کرنے کے لئے آج نوئیڈا کا دورہ کریں گے اور وہ ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ وہ دہلی۔ میرٹھ ایکسپریس کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور پھر ریلی کے مقام پر جائیں گے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مہیش شرما بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہوں گے۔

دلچسپ ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو پروگرام میں شریک نہیں ہوں گے۔ سیاسی گلیاروں کے مطابق نوئیڈا کا دورہ کرنے والے کئی سابق وزرائے اعلی کو سفر کے بعد جلد ہی اپنی کرسی گنوانی پڑ گئی جن میں ویر بہادر سنگھ، نارائن دت تیواری، کلیان سنگھ اور مایاوتی شامل ہیں۔

Loading...

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر خصوصی مہمانوں میں مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ، سنجیو بالیان، پی رادھا کرشنن، مہیش گری، راجيندر اگروال، ستپال سنگھ اور رکن اسمبلی وملا باتھم شامل ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ این پی سنگھ، ایس ایس پی کرن ایس اور سینئر پولیس ۔ ایڈمنسٹریٹیو حکام اور بی جے پی لیڈروں نے ریلی کے مقام کا معائنہ کیا اور لوگوں کو پارکنگ کی جگہ  سے واقف کرنے کے لئے ہدایات جاری کیں۔ ساتھ ہی وزیر اعظم کے دورے کے دوران ٹریفک کے راستے میں تبدیلی کی بھی ہدایات جاری کیں۔

Loading...