مظفرنگر سادھو سماج کے صدر آچاریہ پرمود کرشنن نے آدتیہ ناتھ کو مافیا اور ساکشی مہاراج کو زانی قرار دیا

مظفرنگر : عدم روادی پر ملک بھر میں ان دنوں زوروں پر بحث چل رہی ہے اور مودی حکومت پر شدید تنقید کی زد پر ہے ۔ ایک طرف جہاں مصنفین ، فلم ساز اور مورخین اپنے اپنے قومی ایوارڈ واپس کررہے ہیں وہیں اب اس معاملہ میں سادھو سنت بھی میدان میں آگئے ہیں ۔

Nov 06, 2015 12:57 PM IST | Updated on: Nov 06, 2015 12:57 PM IST
مظفرنگر سادھو سماج کے صدر آچاریہ پرمود کرشنن نے آدتیہ ناتھ کو مافیا اور ساکشی مہاراج کو زانی قرار دیا

مظفرنگر : عدم روادی پر ملک بھر میں ان دنوں زوروں پر بحث چل رہی ہے اور مودی حکومت پر شدید تنقید کی زد پر ہے ۔ ایک طرف جہاں مصنفین ، فلم ساز اور مورخین اپنے اپنے قومی ایوارڈ واپس کررہے ہیں وہیں اب اس معاملہ میں سادھو سنت بھی میدان میں آگئے ہیں ۔

مظفر نگر میں سنت سماج کے صدر آچاریہ پرمود کرشنن نے سادھوی پراچی، یوگی آدتیہ ناتھ، ساکشی مہاراج اور اسدالدین اویسی پر جم کر نشانہ سادھا ۔ پرمود کرشنن نے کہا کہ یہ لوگ ملک میں ہندو اور مسلمانوں کو لڑوانے کا کام کر رہے ہیں۔

پرمود کرشنن نے کہا کہ جو کام پاکستان چاہتا ہے و ہی اویسی کر رہے ہیں، و ہی ساکشی مہاراج کر رہے ہیں ، وہی سادھوی پراچی کر رہی ہیں اور وہی آدتیہ ناتھ کر رہے ہیں۔ آدتیہ ناتھ پوروانچل کا ایک مافیا ہے جبکہ ساکشی مہاراج ایک زانی ہے ، جو اس ملک کو توڑنا چاہتا ہے ، وہ غنڈہ ہے ، 'بدمعاش ہے، مافیا ہے۔

Loading...

Loading...